Voice Of Makran

  • Home
  • Voice Of Makran

Voice Of Makran Voice Of Makran | Makran First Media Network | Official Member of Digital Media Society Pakistan.

اعلان سوئمکراچی(وائس آف مکران)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کے بڑے بھائی اور حسن جان بلیدی، قدیر جان ...
26/02/2023

اعلان سوئم

کراچی(وائس آف مکران)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی کے بڑے بھائی اور حسن جان بلیدی، قدیر جان بلیدی کے والد غلام محمد بلیدی کی فاتحہ نورانی عید گاہ واجہ ولی محمد ولیج پرانا گولیمار میں ہورہی ہے کل بمورخہ 27 فروری بروز پیر 2 بجے ایسی مقام پر سوئم کا فاتحہ ہوگا۔

تربت۔(وائس آف مکران) ھیلپنگ ہینڈز آرگنائزیشن کیچ اور کیچ تھیلسیما کیئر سنٹر کی جانب سے تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے ایک روزہ ...
26/02/2023

تربت۔(وائس آف مکران) ھیلپنگ ہینڈز آرگنائزیشن کیچ اور کیچ تھیلسیما کیئر سنٹر کی جانب سے تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے ایک روزہ بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں 70بلڈ جمع کیا بعد میں ہیلپنگ ہینڈز آرگنائزیشن کیچ کے صدر تاج بشیر رند نے ٹیم کو مبارک باد پیش کی کیچ تھیلسیمیا کیئر سنٹر کے بانی نے بلڈ کیمپ کی کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ امید کرتا ھوں کہ ہیلپنگ ہینڈز آرگنائزیشن کیچ ٹیم وقتاً پہ وقتاً تھیلسیمیا کے بچوں کیلئے بلڈ کیمپ لگائے گا۔۔۔۔۔

*یہ بچہ اپنے والدین سے بھچڑ گیا ہے اور زوربازار تربت میں استاد جاوید کے ہاتھ لگا جس کسی کا بچہ ہے وہ جامعہ مسجد زوربازار...
26/02/2023

*یہ بچہ اپنے والدین سے بھچڑ گیا ہے اور زوربازار تربت میں استاد جاوید کے ہاتھ لگا جس کسی کا بچہ ہے وہ جامعہ مسجد زوربازار میں استاد ندیم سے رابطہ کرے اس پوسٹ کو أگے بھی فاروڈ کریں

26/02/2023

سوراب۔(وائس آف مکران)جمعیت علماء اسلام کے میزبان میں امن و امان کے حوالہ سے آل پارٹیز سمینار زیر صدارت ضلعی امیر جمیعت علماء اسلام مولانا عبد الرحمن ساسولی ٹاؤن ہال سوراب میں شروع ہوا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا غلام رسول زہری پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی خدابخش زہری جماعت اسلامی کے امیر حافظ منیر احمد زہری اور حاجی عبدالواحد ہارونی ٹکری حبیب اللہ مڑداشی حاجی عبد المنان ریکی میر علی اکبر گرگناڑی اور ایم کیو ایم کے ضلعی صدر لال جان موسی خان زہری میر عبدالکریم لہڑی ودیگر موجود تھے

سلام ءُ دُروت سنگتاں من اے سیکل ءِ اَکس داتگ، مرچی منی سیکل سِنگانی سَر ءَ دُزّی کنگ بوتگ۔ من نِکاھے ءَ شُت آں من سیکل ڈ...
26/02/2023

سلام ءُ دُروت
سنگتاں من اے سیکل ءِ اَکس داتگ، مرچی منی سیکل سِنگانی سَر ءَ دُزّی کنگ بوتگ۔ من نِکاھے ءَ شُت آں من سیکل ڈَنّ ءَ اِیر کُت پَد ءَ کایاں منی سیکل اِد ءَ نہ اِنت۔ من پَد گِپت آں داں چار آں سیکل ءِ پُوشاک دور داتگ اَنت ءُ سیکل ڈارِک کُتگ ءُ بُرتگ۔ ءُ سیکل ءِ اِیف آئی آر ھم من کنائینتگ۔
گوں شُما دست بندی اِنت کُجام ھم جاہ ءَ شُما اے سیکل دیست گڑا اے لمبر ءَ گوں رھوت بہ کن اِت

+92 322 3043486

KMT-2502
Engine number DSE-1980558

مِنّتواراں شُمئے

چیف سکریٹری بلوچستان کا جی ڈی اے ہسپتال، واٹر پروجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں کا جائزہ ،جی ڈی اے کی جانب سے بچھائی گئی پائپ ل...
26/02/2023

چیف سکریٹری بلوچستان کا جی ڈی اے ہسپتال، واٹر پروجیکٹ سمیت مختلف منصوبوں کا جائزہ ،جی ڈی اے کی جانب سے بچھائی گئی پائپ لائن میں آزمائشی طور پر پانی سپلائی کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم اپنے متوقع دورہ گوادر کے موقع پر منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال اسٹیٹ آف آرٹ ہسپتال ہے اور لوگوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات مفت فراہم کرنے کیلئے جی ڈی اے ہسپتال کو انڈس ہسپتال کے حوالے کر دیا ہے۔ چیف سکریٹری بلوچستان*
گوادر۔ 26 فروری 2023
چیف سکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے اپنے دو روزہ دورہ گوادر کے موقع پر اتوار کے روز جی ڈی اے انڈس ہسپتال اور اسکے ساتھ ہی زیر تعمیر جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اور مختلف شعبوں کے معائنے کے دوران زیر تعمیر ہسپتال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اور مریضوں سے ملاقات کرکے انکی حال پرسی بھی کی۔قبل ازیں چیف سکریٹری نے ہفتہ کے روز گوادر کے مختلف حصوں میں جی ڈی اے کے تحت زیر تعمیر واٹر ٹینکس اور پائپ لائن سمت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ جی ڈی اے کی نئی پائپ لائن سے آزمائشی طور پر پانی سپلائی کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی نے انڈس ہسپتال سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا کہ انڈس کے زیر انتظام ہسپتال میں لوگوں کو بہترین علاج معالجہ کی سہولت مفت فراہم کی جارہی ہیں اور ہسپتال میں مزید بہتری لانے کیلئے نٸے ڈاکٹرز اور طبی عملہ تعنیات کرکے لیبارٹری، میڈیسن سمیت تمام شعبوں میں اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واٹر پروجیکٹ سے متعلق چیف سکریٹری کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جی ڈی اے روزانہ بلا تعطل 30 لاکھ گیلن پانی شادی کور اور سوڈ ڈیم سے ائرپورٹ واٹر اسٹیشن تک فراہم کررہی ہے۔ اور جی ڈی اے نے پورے شہر میں ازسر نو تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کے اہم منصوبہ پر کام مکمل کیا ہے۔ جبکہ شہر کے تین مختلف مقامات پر 35 لاکھ گیلن اسٹوریج کے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس زیر تعمیر ہیں جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ چیف سکریٹری نے ہدایت کی کہ ہسپتال، واٹر پروجیکٹ سمیت تمام عوامی نوعیت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

جی ڈی اے کی جانب سے بچھائی گئی پائپ لائن میں آزمائشی طور پر پانی سپلائی شروع کر دی گئی، چیف سکریٹری بلوچستان نے معائنہ کیا۔ وزیراعظم آئندہ متوقع دورہ گوادر کے موقع پر منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کو پانی کے نئے کنکشنز کیلئے درخواستیں وصول کرکے تمام کنکشنز نئے سسٹم پر منتقل کرنے کی ہدایت۔ چیف سکریٹری کا دورہ گوادر، اجلاس کی صدارت کی اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا، ڈی جی جی ڈی اے کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ۔
گوادر ۔ 25 فروری 2023
چیف سکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ہفتہ کے روز گوادر کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں سمیت وزیراعظم کے آئندہ متوقع دورہ گوادر کے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے مجیب الرحمٰن قمبرانی، کمشنر مکران سید فیصل آغا، ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نذیر، چیف انجینئر پبلک ہیلتھ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری داخلہ ذاہد سلیم سکریٹری فشریز اور دیگر افسران ویڈیو لنک پر شریک رہے۔ اجلاس میں سنٹرل پارک کے مقام پر زیر تعمیر بیس لاکھ گیلن اسٹوریج ٹنک سے گردونواح کی آبادی کو آزمائشی طور پر پانی سپلائی شروع کردی ہے جو کہ کامیاب رہا ہے۔ منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم پاکستان اپنے آئندہ ہفتہ متوقع دورہ گوادر کے موقع پر کریں گے۔اجلاس میں چیف سکریٹری نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پانی کنکشنز کیلئے درخواستیں وصول کرنا شروع کر کے تمام کنکشنز جی ڈی اے کی نئی تکمیل شدہ سسٹم پر منتقل کر دیں۔ قبل ازیں چیف سکریٹری بلوچستان نے جی ڈی اے کے تحت جاری زیر تعمیر واٹر ٹینکس اور پائپ لائن سمت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ جی ڈی اے کی نئی پائپ لائن سے آزمائشی طور پر پانی سپلائی کا بھی معائنہ کیا۔ اور ہدایت کی کے تمام عوامی نوعیت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مکمل پائیداری کو یقینی بنایا جائے۔

26/02/2023

پسنی۔(وائس آف مکران)ماھل بلوچ کی گرفتاری اور ان پر سنگین نوعیت کے الزامات کے خلاف پسنی میں خواتین کی پریس کلب کے سامنے احتجاج۔
اور ماھل بلوچ کی گرفتاری کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
خواتین اور بچوں نے ہاتھوں میں احتجاجی نعروں پر مبنی پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے۔
احتجاجی مظاہرے سےحق دو تحریک کی رہنماء نسیمہ بلوچ نے خطاب کیا۔

تلاش میں مدد کی اپیلکراچی روڈ خضدار کا رہائشی زیشان ولد وقار احمد آج 26 فروری بروز اتوار دوپہر کو گھر سے نکلا ہے جو تاحا...
26/02/2023

تلاش میں مدد کی اپیل

کراچی روڈ خضدار کا رہائشی زیشان ولد وقار احمد آج 26 فروری بروز اتوار دوپہر کو گھر سے نکلا ہے جو تاحال گھر واپس نہیں آیا ہے جسکی ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں ہے
جس شخص کو ملے برائے کرم اس نمبر پر اطلاع دیں 03327906032
یا قریب پولیس اسٹیشن پر پہنچا،
دے،
شکریہ

26/02/2023

حب۔(وائس آف مکران)بھوتانی ہاؤس کراچی میں پروقار تقریب کا اہتمام بھوتانی کاروان ٹیم شہزاد بھوتانی کو ایک سال مکمل ہونے اور کارکنان کی عمدہ کارکردگی پر سردار زادہ شہزاد ببھوتانی نے کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں بھوتانی کاروان ٹیم شہزاد بھوتانی کے رہنماؤں اور کارکنان عادل موندرہ
شہزاد موندرہ اویس موندرہ سراج موندرہ ساجد چھٹہ اعجاز چھٹہ حنید عالم موندرہ غلام مصطفیٰ انگاریہ اشرف بہبر یونس انگاریہ شکیل انگاریہ امجد انگاریہ و دیگر کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سابق معاون خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار زادہ شہزاد بھوتانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں بھوتانی کاروان اور میری ٹیم میں شامل تمام نوجوانوں کی جدوجہد اور محنت قابل تعریف ہے ہم متحرک اور سیاسی و جمہوری سوچ کے حامل نوجوانوں کی ہمیشہ دل سے قدر کی ہے اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت اور سیاسی جدوجہد کے سفر اسی لگن کے ساتھ جاری رکھیں ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے

رپورٹ۔حسنین اقبال لاسی

پنجگور۔(وائس آف مکران)کور پنجگور میں محکمہ تعلیم کی تعلیم دشمن رویہ کا نوٹس لیا جائے ۔کیل کور میں سرکاری ریکارڈز کے مطاب...
26/02/2023

پنجگور۔(وائس آف مکران)کور پنجگور میں محکمہ تعلیم کی تعلیم دشمن رویہ کا نوٹس لیا جائے ۔
کیل کور میں سرکاری ریکارڈز کے مطابق ہائی سکول بالگتر سمیت اٹھارہ مڈل و پرائمری سکول ہیں مگر بدقسمتی سے ماسوائے ہائی سکول بالگتر گرلز سکول سیدآباد سمیت صرف پانچ سکول فنکشنل ہیں۔ باقی بارہ سکولز میں 18 اساتذہ کی پوسٹس خالی ہیں۔ جبکہ تعلیم دشمن آفیسر نے 18 پوسٹس میں صرف 5 پوسٹس کیل کور کے نام کردیے۔ خدشہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صاحب کی نیت مضبوط کرپشن کرنے کو ہے اس کے علاؤہ ایک درجن سے زائد غیر حاضر ٹیچرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنجگور کی پشت پناہی میں گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہےہیں۔ موصوف کو بار بار ملاقات اور یادہانی کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہا ۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن صاحبان سے درخواست کرتے ہیں کہ تعلیم دشمن آفیسر کے رویے کا نوٹس لیکر کیل کور کے پوسٹس دوبارہ مشتہر کیے جائیں بصورت دیگر ہم بالگتر کے مقام پر CPEC روڈ بلاک کر کے سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمداری جناب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنجگور پر ہوگی ۔

26/02/2023

تربت کے علاقے کیچ کور پل (چوگان کنڈ)کے مقام پر موٹر سائیکل اور کار گاڈی کے درمیان تصادم۔
موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
درج بالا سیونٹی موٹر سائیکل کو کوئی پہچان سکتا ہے تو برائے مہربانی تربت ہسپتال میں رابطہ کریں

26/02/2023
ترکی کے شہر کونیا میں کل آنے والے زلزلے کے بعد عجیب سا گڑھا نمودار ہوگیا .یاد رہے کہ قیامت سے پہلے ایسے سات گڑھے نمودار ...
26/02/2023

ترکی کے شہر کونیا میں کل آنے والے زلزلے کے بعد عجیب سا گڑھا نمودار ہوگیا .
یاد رہے کہ قیامت سے پہلے ایسے سات گڑھے نمودار ہونے کا ذکر آیا ہے

26/02/2023

خضدار.(وائس آف مکران)/ 26 فروری

خضدار بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عبدالسلام زہری کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر خضدار میجر محمد الیاس کبزئی ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی ایس ایس پی خضدار فہد کھوسہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میر عبدالرزاق زہری و دیگر نے شرکت کی ۔ جھالاوان کمپلیکس خضدار میں ہفتے کی شب دہشت گردوں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایاتھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس اہلکار کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی ڈی آئی جی خضدار رینج پرویز عمرانی ایس ایس پی فہد خان کھوسہ ودیگر اہلکاروں نے شہید کے جسد خاکی کو کندھا دیا اور ایمبولینس تک لیکر آئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فورس کا مورال بلند ہے اور اس طرح کے حملے و شہادتیں فورس کے لئے زینہ ثابت ہوجاتے ہیں ۔ بزدلانہ حملوں سے نوجوانوں کے عزائم کو کو پست نہیں کیا جاسکتا ہے پولیس و لیویز اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیکر ملک و ملت اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی ہے ۔ اس سے قبل شہدی ہونے والے دوسرے جوان دین محمد نوشیرانی کی نمازہ ادا کردی گئی اور اس میں بھی ڈی سی خضدار محمد الیاس کبزئی و دیگر نے شرکت کی تھی ۔

میر ظاہر علی یار کو چار مہینہ تبلیغ مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں۔وائس آف مکران
26/02/2023

میر ظاہر علی یار کو چار مہینہ تبلیغ مکمل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتے ہیں۔وائس آف مکران

26/02/2023

حب: حب ندی میں کپڑے دھونے کے دوران بچی اور خاتون ڈوب گئیں۔ایدھی ذرائع
حب: خاتون کو زندہ بچالیا گیا جبکہ بچی کی لاش حب ندی سے برآمد کرلی گئی۔ایدھی ذرائع

26/02/2023

گنداواہ نوتال روڈ لانڈھی کے قریب ڈاکوؤں کی جانب سے مزد ٹرک کو لوٹنے کی کوشش۔ فائرنگ کا تبادلہ ایک ڈاکوں ہلاک ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مزدہ میں سوار شخص جانبحق ۔راہگیر سمیت دو شخص زخمی ہوگئے۔ڈاکوؤں فرار پولیس ذرائع

26/02/2023

عبدالرحمن کھیتران کے گھر پناہ لینے والوں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے
خان محمد مری کی اہلیہ

26/02/2023

خضدار۔(وائس آف مکران)خضدار چمروک ھوٹل کے سلاد میں سانپ کا بچہ صاف صاف نظر آء رہا ہے باقی جو پکا کر عوام کو دیتے ہیں ان میں پتہ کیا سے کیا ھوگا ھم اپیل کرے ھین ڈی سی صاحب اے سی صاحب سے تمام میڈیا کے لوگوں سے اس ھوٹل کو بند کیا جائے

پاکستان کے معروف مذھبی اسکالر علامہ ابتسام الہی ظہیر کا خان محمد مری کے خاندان کو رہائش، تعلیم، اور سہولیات دینے کا اعلا...
25/02/2023

پاکستان کے معروف مذھبی اسکالر علامہ ابتسام الہی ظہیر کا خان محمد مری کے خاندان کو رہائش، تعلیم، اور سہولیات دینے کا اعلان

پاکستان کے معروف مذھبی اسکالر اور مبلغ علامہ ابتسام الہی ظہیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ اعلان کیاکہ وہ سردار عبدالرحمن کھیتران کے ظلم وستم سہنے والے خان محمد مری کے خاندان کو مفت رہائش، تعلیم اور سہولیات فراہم کریں گے، علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق نے بھی یہ اعلان کیاتھا.

25/02/2023

مند(وائس آف مکران) مند یوسی بلوکے چئیرمن معتبرخلیل رند اورمند بارڈر کمیٹی کےممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پاک ایران مند بارڈر پوائنٹ کی بندش سےمند میں بے روزگاری اورغربت اپنی انتہاکو پہنچ چکی ھے.جس سے مند کے عوام فاقہ کشی پرمجبورھیں. جس جرائم میں اضافہ ھورھاھے.مند کے عوام واحد ذریعہ پاک ایران بارڈر ٹریڈ ہے.جوگزشتہ تین سالوں سے بند ہے. جس سے مند کے تجارتی و معاشی سرگرمیاں معطل ھیں.ھم نے مند بارڈر پوائنٹ کی کیلۓ عوامی نمائندوں اور حکام بالا کو مسلسل رابطہ کرکے مند بارڈر پوائنٹ کھولنے کی اپیل کی ھے.جبکہ انتظامیہ اور ایف سی حکام نے بارڈر کےبحالی کی یقین دہانی کروائی ھے. جبکہ ایف سی حکام نے مند سوراپ بارڈر معائنہ بھی کی ہے. مگرتاحال اس پر عمل درآمد نہیں ھوا ہے.ھم اھلیان مند وزیراعلی بلوچستان اور آئی جی ایف سی ساؤتھ بلوچستان سے درد مندانہ اپیل کرتے ھیں کہ جلد از جلد مند سوراپ بارڈر کھول کر مند کے عوام کو ریلیف فراھم کریں. تاکہ مند کے عوام اورتاجربرادری کو ریلیف فراھم ھو.ھم امیدکرتےھیںکہ حکام مند بارڈرکوجلد بحال کرینگے.

25/02/2023

کوئٹہ: خان محمد مری کی سترہ سالہ بیٹی فرزانہ سے جنسی زیادتی کی گئی، ڈاکٹر عائشہ فیض کی تصدیق

کوئٹہ: خان محمد مری کی اہلیہ، بیٹی اور دو بیٹوں کے ڈی این اے ٹیسٹ میڈیکل کے لیے نمونے لے لیے گئے، ڈاکٹر عائشہ فیض

کوئٹہ: پچاس سالہ گراں ناز کے ساتھ زیادتی کے شواہد نہیں ملے، ڈاکٹر عائشہ

کوئٹہ:گراں ناز پر صرف جسمانی تشدد کیا گیا، ڈاکٹر عائشہ فیض

کوئٹہ: خان محمد مری کی بیٹی کے بائیں پاؤں پر سگریٹ کے جلنے کے نشانات بھی ہیں ، ڈاکٹر عائشہ فیض

کوئٹہ: خان محمد مری کے دو بیٹوں نے بھی جنسی ذیادتی کئے جانے کا بیان دیا، ڈاکٹر عائشہ فیض

کوئٹہ: ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حاصل کئے گئے نمونے پنجاب فرانزک بھیجے گئے ہیں، ڈاکٹر عائشہ فیض

25/02/2023

بریکنگ نیوز

جماعت اسلامی نے خان محمد مری کے بچوں کو مفت تعلیم اور کوئٹہ میں گھر بنا کر دینے کا اعلان کردیا*
سینیٹر مشتاق احمد

گوادر رتوڈیروقومی شاہراہ M8 ونگو سُنٹھ کے مقام سے روڈ کے درمیان ایک ٹرالر کے خراب ہونے راستہ بند ہو گیا ھے...تاحال ٹرالر...
25/02/2023

گوادر رتوڈیرو
قومی شاہراہ M8 ونگو سُنٹھ کے مقام سے روڈ کے درمیان ایک ٹرالر کے خراب ہونے راستہ بند ہو گیا ھے...
تاحال ٹرالر کے ٹھیک ہوکر راستے سے ہٹا دیئے جانے کا کوئی امکان نہیں،
سندھ اور بلوچستان سے جانے آنے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ھے...
اور دونوں طرف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں...

خضدار کے *ڈپٹی کمشنرمحترم الیاس کبزئی صاحب* اور جھل مگسی کے انتظامیہ سے گزارش ھے کہ ونگو سُنٹھ کے مقام پر خراب ٹرالر کو راستے سے ہَٹوانے کیلئے اقدامات فرمائیں...

خضدار۔(وائس آف مکران) خضدار جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر پولیس فورس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے نشانہ بنایا گیادھ...
25/02/2023

خضدار۔(وائس آف مکران) خضدار جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر پولیس فورس کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے زریعے نشانہ بنایا گیا
دھماکے میں پولیس فورس کا ڈرائیور محمد دین موقعہ پر شہید ہوگئے
دو مزید اہلکار دھماکے میں زخمی ہوگئے
ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ الیاس کبزئی کو دھماکے کی اطلاع ملتی ہی ڈپٹی کمشنر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے زخمی اور شہید اہلکاروں کو اپنی نگرانی میں ریسیکو کیا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے
ڈپٹی کمشنر خضدار نے ایم ایس خضدار کو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت
ایس ایس پی خضدار اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار سمیت دیگر سیکورٹی فورسیز کی آفیسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی گئی زخمی اہلکاروں کا مورال بلند تھا

25/02/2023

آج سرمست بلوچ قومی اتحاد تحصیل نال کے سابقہ نائب صدر حاکم علی بلوچ نے ریڈرز سائنس اکیڈمی کے سرمستانی اسٹوڈنٹس بالاچ احمد بلوچ یاسین بلوچ شعیب بلوچ اختر بلوچ وسیم اکرم بلوچ ودیگر رہنماؤں کے اعزاز میں ایک پر تکلف ٹی پارٹی دی گئی جس میں سرمست بلوچ قومی اتحاد کے مرکزی آرگنائزر ایڈووکیٹ احمد بلوچ نال کے بزرگ رہنما حاجی شاہ محمد سرمست بلوچ قومی اتحاد نال کے سابقہ نائب صدر امان اللہ اور علی حسن اور شوکت علی بھی پارٹی میں شریک ہوئے طالب علموں کو مرکزی آرگنائزر نے ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ علم قوموں کے ترقی میں ایک ایسا ہتھیار ہے جس کی دھار دنیا کے تمام ہتھیاروں سے تیز ہے اور علم وہ چیز ہے جو استعمال کرنے سے بڑھتا جاتا ہے لہذا تعلیم حاصل کرنے میں تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہوں جس سے آپ مزہبی شخصیت کے مالک ہونگے

25/02/2023

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ ہسپتال کراچی جنوبی بلوچستان میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے تعاون سے 23 سے 28 فروری تک فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ خضدار میں 23 سے 24 فروری تک لگائے گئے کیمپ کے پہلے دو دنوں کے دوران 594 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جن میں 272 خواتین اور 40 بچے شامل تھے۔ مزید برآں، 98 سرجریز کی گئیں اور 98 مریضوں کو مفت چشمے فراہم کیے گئے۔
آنے والے دنوں میں بالترتیب 25 سے 28 فروری تک خاران، بسیمہ، پنجگور اور تربت میں مزید آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔
کیمپ کا مقصد جنوبی بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو آنکھوں کی معیاری دیکھ بھال فراہم کرنا تھا۔

25/02/2023

جھالاوان کمپلیکس میں ایس ایس پی کے اسکواڈ گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔ ایک اہلکار جاں بحق ایک زخمی

25/02/2023

خضدار جھالاوان کمپلیکس میں زور دار دھماکہ اور اس کے بعد فائرنگ کی آواز ۔

25/02/2023

ترکیہ میں 5.3 شدت کا ایک اور
زلزلہ،گہرائی 7کلومیٹر تھی
ترک ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی

25/02/2023

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی اراکین ،مرکزی عہدے دار ریڈ زون پہنچ گئے،

کوئٹہ : پریس سے اراکین پارلیمنٹ جلوس کی صورت میں مسنگ پرسن کیمپ پہنچ گئے،

کوئٹہ وفاقی وزیر بجلی و توانائی ہاشم نوتیذئی ، ثناء بلوچ بھی ہمراہ ہے

شاہ محمود سے ملنے آیا تھا، مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا: اعظم سواتیمجھےغیرقانونی طورپرگرفتارکیاگیا، میری عمر 76 سال ہے، موت...
25/02/2023

شاہ محمود سے ملنے آیا تھا، مجھے بھی گرفتار کرلیا گیا: اعظم سواتی

مجھےغیرقانونی طورپرگرفتارکیاگیا، میری عمر 76 سال ہے، موت کی چکی والی کوٹھڑی میں رکھاجا رہا ہے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Makran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Makran:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share