Malik Sadaqat Awan

  • Home
  • Malik Sadaqat Awan
19/10/2024

18/10/2024

ہٹا کر جھوٹ سے پردہ صداقت کون لکھے گا؟
اگر ہم بھی چھپائیں تو حقیقت کون لکھے گا؟

اگر تم جھوٹ، رشوت اور مکاری سے جیتو گے
تو پھر ایسی سیاست کو سیاست کون لکھے گا؟

بہائے کتنے تو نے خون تخت و تاج کی خاطر
نبھائی تُو نے کس کس سے عداوت کون لکھے گا؟

قصیدے شاہ کے لکھنے میں جب مصروف ہوں سارے
تو پھر بھوکی رعایا کی شکایت کون لکھے گا؟

کہانی ظلم کی ہر شخص کو معلوم ہے لیکن
کرے گا کون پر لکھنے کی جرات، کون لکھے گا؟

یہ مانا شاعری تو خوب لکھتا ہے مگر تیرے
فنِ تحریر کو فہم و فراست کون لکھے گا؟

یہاں ہر شخص ہی مصروف ہے پیسے کمانے میں
حقیقت میں تو سچ لکھنا ہے دولت کون لکھے گا؟

تمہاری وجہِ شہرت تو فقط ہے خوف اے ظالم
تمہارا نام دنیا میں محبت کون لکھے گا
اگر ہر بار گھبراوگے تم حق بات کہنے سے
تمہاری بزدلی کو پھر شرافت کون لکھے گا؟

جہاں انسان کی اپنی کوئی قیمت نہیں
وہاں انسان کے جذبوں کی قیمت کون لکھے گا؟

08/10/2024

پاکستان کی گزشتہ 77 برس کی تاریخ میں کچھ حادثات اور سانحات ایسے ہیں جو بھلائے نہیں بھولتے، ایسا ہی افسوس ناک سانحہ آج سے 19 برس قبل 8 اکتوبر 2005ء کو پیش آیا جسے یاد کرکے دل دہل اور آنکھیں بھیگ جاتی ہیں۔

اس روز پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین اور دنیا کے چوتھے بڑے زلزلے کا شکار ہوا، اس وقت ملک میں سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف منصب صدارت اور ق لیگ اور دیگر اتحادیوں کے منتخب شوکت عزیز وزارت عظمیٰ پر فائز تھے۔

آٹھ اکتوبر 2005

بروز ہفتہ ماہ رمضان کا تیسرا دن تھا، ملک بھر کی طرح ملک کے بالائی علاقوں صوبہ خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیرکے دور دراز دلکش پہاڑوں پر واقع آبادیاں جن میں بالا کوٹ، کاغان، بٹگرام، مانسہرہ، شانگلہ، گڑھی حبیب اللّٰہ٫ راولا کوٹ، مظفرآباد کے گردو نواح میں زندگی معمول کے مطابق شروع تھی۔

بچے جوان نوجوان اسکولوں کالجوں میں جبکہ دفاتر اور ادارے میں عملہ کام کا آغاز کرچکا تھا، گھریلوں خواتین خانہ داری میں مصروف اپنے پیاروں کے انتظار میں تھیں، سب کچھ پرسکون تھا۔

سورج کے بلند ہوتے دھوپ تھوڑی اور تیز ہوئی، پھر گھڑی جیسے ہی صبح کے 8 بج کر 52 منٹ پر پہنچی تو گویا قیامت آگئی۔

صوبہ پنجاب، خیبر پختون خوا اور آزادکشمیر میں زمین لرزنے لگی، معلوم ہوا زلزلہ ہے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر7 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جس کے ڈیڑھ سے دو منٹ تک شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اس کا مجموعی دورانیہ 6 منٹ آٹھ سیکنڈ تھا، زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے 95 کلو میٹر دور تک اور ہزارہ ڈویژن تھا۔

جھٹکے جب رکے تو قدرتی آفت قیامت ڈھا چکی تھی۔ صوبہ خیبر پختون خوا، آزاد کشمیر اور پنجاب سے بری خبریں آنا شروع ہوگئیں، دارلخلافہ اسلام آباد میں ان جھٹکوں نے دس منزلہ رہائشی عمارت مارگلہ ٹاور کو زمین بوس کردیا جس میں وسیع پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ مارگلہ ٹاور کے دو بلاک گرے جس سے 120 اپارٹمنٹ تباہ ہونے سے متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔

زلزلے نے پڑوس میں افغانستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کو بھی متاثر کی جہاں 450 افراد انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

لیکن آج زلزلے سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی صوبہ خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں ہوئی، صوبہ خیبر پختون خواہ کے پانچ اضلاع، ایبٹ آباد، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان اور بٹ گرام جبکہ آزاد کشمیر کےاضلاع مظفر آباد، باغ، راولا کوٹ، وادی نیلم،جہلم سمیت اطراف کے کئی علاقے مکمل تباہ ہوگئے۔

ان علاقوں میں کئی گاؤں صفحہ ہستی سے مِٹ گئے، سیکڑوں عمارتیں تباہ ہوئیں جس میں ہزاروں افراد دب گئے، یہ بہت بڑا سانحہ تھا جس سے پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا۔

اطلاعات ملتے ہیں سرکاری سطح پر امدادی کام کا آغاز کردیا گیا تھا۔ فوری طورپر پانچ ارب روپے کی امدادی پیکج منظور کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا تھا جبکہ سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین صورتحال دیکھتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ۔

ملکی اور غیرملکی میڈیا نے اس واقعہ کو نمایاں جگہ دی جس کے بعدملک بھر کے فلاحی ادارے مدد کے لیے سرگرم ہوگئے، ملک کی تمام سیاسی مذہبی جماعتیں اور قومی سانحے پر متحد ہو کر امدادی کام میں جت گئی تھیں۔ اس موقع پر ملک بھر کی عوام نے ہرطریقے سے اپنے متاثرہ بھائیوں کی مدد کی بھرپور کوششیں کیں، عالمی برادری نے بھی اس موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مالی امداد کے ساتھ بحالی میں بھی بھرپور مدد فراہم کی۔

وہیں قیامت خیز زلزلےسے 73ہزار افرادلقمہ اجل بنے جس میں 20 ہزار بچے شامل تھے۔ ایک لاکھ پچاس ہزار شدید زخمی ہوئے۔ 220000 بچے زلزلے سے براہ راست متاثر جبکہ 330000 افراد بے گھر ہوئے۔

مجموعی طور پر28000 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ زلزلے کی زد میں آیا جس نے 400 گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔ متاثرہ علاقوں میں 16ہزار اسکول اور 80 فیصد صحت کے مراکز مکمل طور پر تباہ ہوئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق مظفر آباد تباہ جس میں 35 ہزار آٹھ سو تین افراد جاں بحق، 21ہزار 8 سو 66 افراد زخمی اور ایک ہزار 500 زخمی ہوئے۔ مظفر آباد میں ایک لاکھ 14 ہزار 410 مکانات تباہ ہوئے۔ ضلع باغ میں 19ہزار ایک سو 29 افراد جاں بحق 7 ہزار 4 سو اکیس افراد زخمی ہوئے، ضلع جہلم میں 407 افراد جاں بحق ایک ہزار پچیس زخمی، پلندری راولاکوٹ میں چار افراد جاں بحق ایک ہزار آٹھ سو زخمی، میر پور میں چھ جانیں ضائع ہوئیں۔

آزاد کشمیر کے چار اضلاع میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 92 ہزار702 مکان تباہ ہوئے تھے، سرکاری اداروں میں زیادہ نقصان اسکول کالج اور یونیورسٹی کا ہوا تھا۔

ایک برس بعد صوبائی ریلیف کمیشن کے مطابق زلزلے میں مجموعی طور پر خیبرپختون خوا میں 22708 افراد جاں بحق ہوئے جس میں بچے جوان نوجوان بزرگ مرد و خواتین شامل تھے جبکہ یہاں زخمیوں کی تعداد 40576 ریکارڈ کی گئی۔

صوبے کے سات اضلاع میں مجموعی طور پر 3لاکھ 28ہزار 416 مکانات تباہ ہوئے، کسی نے خوب کہا ہے کہ وقت کی سب بڑی خوبی اچھا ہو یا برا گزر جاتا ہے سو وہ وقت بھی گزر گیا لیکن اس سانحہ میں بچھڑے لوگ آج بھی ہم وطنوں کے دلوں میں زندہ ہیں

05/10/2024
ڈرونز سے آنسو گیس کے شیل پھینکے؟ کیا جو ظلم اب تک کیا وہ کم تھا؟ تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں ادھر تلوار رنگین ہے، ادھر رن...
05/10/2024

ڈرونز سے آنسو گیس کے شیل پھینکے؟
کیا جو ظلم اب تک کیا وہ کم تھا؟ تو تیر آزما ہم جگر آزمائیں ادھر تلوار رنگین ہے، ادھر رنگین کفن ہم ہیں

وہ علیم خان جو پی ٹی آئی یہ کہہ لر چھوڑ گیا تھا کہ یہ جماعت اب ختم ہو چلی،اس علیم خان کے چینل نے صرف کل پنڈی احتجاج صرف ...
29/09/2024

وہ علیم خان جو پی ٹی آئی یہ کہہ لر چھوڑ گیا تھا کہ یہ جماعت اب ختم ہو چلی،اس علیم خان کے چینل نے صرف کل پنڈی احتجاج صرف یوٹیوب پر دکھا کر موٹا مال کمایا ہے،
‏بطور حکومت علیم خان کا موقف یہ ہے کہ عمران خان انتشاری ہے،فتنہ ہے،اس کا خاتمہ ہونا چاہیے لیکن اپنے یوٹیوب چینل کو چلانے اور مال کمانے کے لیے عمران خان کے نام پر ہونے والا احتجاج بھرپور دکھایا گیا
‏اسٹیبلیشمنٹ سے بھی فائدے لو اور خان کا نام بیچ کر بھی مال کماو
‏علیم خان کی تو اس وقت پانچوں گھی میں ہیں
‏اوقات یہ ہے ان ٹی وی مالکان کی کہ پی ٹی آئی کے جس ایونٹ کو اپنے یوٹیوب پر دکھا کر لاکھوں کروڑوں کماتے ہیں،اس ایونٹ کا ایک لفظ بھی اپنے ٹی وی چینل پر نہیں چلاتے اور پھر حکومت اور اداروں سے اس بات کے الگ پیسے لیتے ہیں کہ ہم نے پی ٹی آئے کا بلیک آؤٹ کیا
‏اگر خان کے نام کے بغیر علیم خان کے ٹی وی کا یوٹیوب نہیں چل سکتا تو خان کے بغیر یہ ملک کیسے چل سکتا ہے؟؟؟
‏ویسے اسٹیبلیشمنٹ کو صحیح چونا لگایا ہوا ہے انہوں نے ،ان سے فائدے لو اور ان کے خلاف احتجاج دکھا کر خوب مال بھی کماو اور ان کے خلاف عوامی جذبات بھی بھڑکاو

27/09/2024

ڈونٹ کی کل سے آج تک جتنی سیل ہو گئی ہے اتنی پچھلے چھ ماہ میں شاہد نہ ہوئی ہو (وا رے مرشد)

ایک پردیسی کی موٹرسائیکل کے پیچھے لکھا گیا میسیجفاصلہ رکھیں میری ماں پاکستان میں میرا انتظار کر رہی ہیں... اللہ ہر پردیس...
17/08/2024

ایک پردیسی کی موٹرسائیکل کے پیچھے لکھا گیا میسیج
فاصلہ رکھیں میری ماں پاکستان میں میرا انتظار کر رہی ہیں... اللہ ہر پردیسی کو اپنی حفظ وامان میں رکھے اور والدین سے ملائے آمین یا رب العالمین..!!

10/08/2024

انعام کی جو رقم ملی ہے اس سے سب سے پہلے اپنا بجلی کا بل بھرو گا۔

ارشد ندیم🔥

The dinner was quite excellent. Thank you so much for your love, Azam Bhai; may Allah bless you abundantly and always ke...
05/08/2024

The dinner was quite excellent. Thank you so much for your love, Azam Bhai; may Allah bless you abundantly and always keep you among those who contribute. Sadaqat Ali Minhass Israr Minhas Shani Shani Shani Shani Sajid Khan

04/08/2024

رب جب دینے پر آتا ہے تو قابلیت نہیں دیکھتا بس نواز دیتا ہے
اللہ پاک سب کی مشکلیں آسان فرمائے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Sadaqat Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malik Sadaqat Awan:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share