People's of Layyah

People's of Layyah team Layyah friends people'
ye page layyah walon ki information news entertainment ke lye bnya giahe.

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے افغانستان کی مہمان نوازی کے بھرپور کلچر کو ظاہر کرنے کے لیے ایک خصوصی ڈ...
14/11/2024

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے افغانستان کی مہمان نوازی کے بھرپور کلچر کو ظاہر کرنے کے لیے ایک خصوصی ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا🙌

بنگلہ ٹائیگرز کا ٹریٹڈ افغان دستکاری کے قالین اور خصوصی افغان خشک میوہ جات سے کیا گیا 🎁

📸: ACB


I I I

جیسن گلیسپی: "صائم ایوب کا بنیادی منصوبہ بولنگ کرتے وقت یہ ہوتا ہے کہ گیند کو اسٹرائیک پر موجود بیٹر سے دور گھمائے۔ وہ ب...
14/11/2024

جیسن گلیسپی: "صائم ایوب کا بنیادی منصوبہ بولنگ کرتے وقت یہ ہوتا ہے کہ گیند کو اسٹرائیک پر موجود بیٹر سے دور گھمائے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بیٹرز کو آف اسپن کرواتا ہے اور دائیں ہاتھ کے بیٹرز کو کیرم بال پھینکتا ہے۔ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہے - بیٹنگ میں اچھا، فیلڈنگ میں بھی بہترین اور اپنے میڈیم پیس کو بھی خوب جانتا ہے، جیسا کہ اُس نے مجھے بتایا۔ 🤔

19/08/2024

پنجاب حکومت نے پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کےلئے بجلی کمپنیوں کو باضابطہ خطوط بجھوا دئیے گئے

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 5 بجلی کمپنیوں کو خطوط بھجوائے گئے

سیکرٹری توانائی پنجاب ڈاکٹر نعیم رؤف کے اسلام آباد، لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان کی ڈسکوز کو خطوط بھجوائے گئے ہیں

14 روپے فی یونٹ کمی کے حکومتی پیکج کی رقم سے آگاہ کیا جائے، پنجاب حکومت کا خط

آئیسکو، میپکو, گیپکو، فیسکو ، لیسکو 201 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والے شہریوں کے بجلی بلوں میں کمی کریں گی

بجلی کی اصل لاگت اور ریلیف کے درمیان رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی

بجلی کمپنیوں کی جانب سے تقاضے پر پنجاب حکومت مطلوبہ رقم ڈسکوز کو منتقل کر دے گی



17/08/2024

لیہ کے ڈبل شاہ عبدالحئ کی دبئ فرار ہونے کی خبروں میں کیا صداقت ہے؟

16/08/2024




16/08/2024




16/08/2024

*پنجاب: سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی*

لاہور: پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر آئیں گے اور دوپہرڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی اور ہفتے کو اساتذہ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔

واضح رہے کہ پہلے اساتذہ کو 3 بجے تک اسکول میں رکنے کی ہدایات تھیں۔

12/08/2024

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز

ہندوستان ایمیبسیڈر نامی یہ کار 2014 تک آفیشلی انڈین آرمی چیف کی کار رہی ہے۔ چار  لاکھ ہندوستانی روپے کی یہ کار انڈیا میں...
10/08/2024

ہندوستان ایمیبسیڈر نامی یہ کار 2014 تک آفیشلی انڈین آرمی چیف کی کار رہی ہے۔ چار لاکھ ہندوستانی روپے کی یہ کار انڈیا میں برگیڈئر رینک سے اوپر ہر آفیسر کو ملتی ہے، وہیں پر یہی کار پورے ہندوستان میں بطور ٹیکسی بھی چلتی ہے۔ ایک ٹیکسی کو ڈیڑھ ارب لوگوں کے سپہ سالار اور دیگر آفیسروں کو دینے کا مقصد دراصل ان میں عاجزی لانا ہے تاکہ وہ جان سکیں کہ وہ جس گاڑی پر ملک کی حفاظت کرنے کے منصوبے بناتے ہیں، اسی گاڑی پہ ایک عام شہری پیسے کما کر ان کی تنخواہ کا بندوبست کرتا ہے اور یہ کار ٹوٹلی انڈین میڈ ہے۔

اس کے علاوہ بہت سے دیگر سرکاری عہدیدار بھی ایمیبسڈر کار ہی چلاتے نظر آتے ہیں۔ اور یہ بات جاننا کافی حیران کن تھا کہ بھارتی لوگ سرکاری کاموں میں اس حد تک بچت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

10/08/2024

*افسوسناک خبر*

چوک اعظم ،نویں کلاس میں 3 مضامین میں فیل ہونے پر طالب علم کی خود کشی کرلی

نوجوان نے نتیجہ سے مایوس ہوکر گولیاں کھا لیں ،، گھر میں کہرام مچ گیا

مثبت مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، یہ نیرج چوپڑا سے سیکھیں۔نیرج اور ارشد کے درمیان ہی یہ سارا مقابلہ تھا۔ دونوں گولڈ کے لیے ک...
09/08/2024

مثبت مقابلہ کیسے کیا جاتا ہے، یہ نیرج چوپڑا سے سیکھیں۔

نیرج اور ارشد کے درمیان ہی یہ سارا مقابلہ تھا۔ دونوں گولڈ کے لیے کھیل رہے تھے۔ دونوں نے برسوں تیاری کر رکھی تھی۔ نیرج کے گولڈ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ارشد تھا

لیکن،

اس کے باوجود، نیرج نے میدان سے باہر ہمیشہ ارشد کو سپورٹ کیا۔ ارشد کے پاس عالمی معیار کا جیولن تک نہیں تھا جس سے وہ پریکٹس کرسکتا۔ اس کی اس اہم ترین ضرورت کو نیرج نے پورا کیا حالانکہ وہ جانتا تھا کہ اس کی یہ سپورٹ شاید اسے اس کی اصل منزل، یعنی گولڈ میڈل سے دور کردے (اور ایسا ہی ہوا) لیکن آفرین ہے اس کی اسپورٹس مین اسپرٹ پر، کہ اس نے مقابلے کو صرف میدان تک محدود رکھا اور خود کو ایک بہترین اسپورٹس مین ثابت کیا

ہم میں سے بہت لوگ، مقابلہ کرتے حسد اور انتہائی بغض کا شکار ہوکر، چھوٹی حرکت کرنے پر اتر آتے ہیں۔

محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہرگز نہیں ہوتا۔ عمدہ انسانی اخلاقیات کا اطلاق ہر جہت میں ہوتا ہے

یہ ایک اہم ترین سبق ہے جس کا نیرج نے عملی مظاہرہ کیا ہے

نیرج کی والدہ نے بھی ارشد کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ نیرج کی تربیت کس عمدہ ماحول میں ہوئی ہے

ان دونوں فاتحین کو یوں ساتھ دیکھ کر دل سے خوشی ہوئی!!!





03/08/2024

بجلی چوری کی روک تھام کا خرچہ بھی صارفین ادا کریں گے

بجلی چوروں کو پکڑنے کے لیے الگ تھانے اور عدالتی نظام متعارف کرایا جائے گا

ملک بھر میں 8 ہزار 769 تھانے،497 عدالتیں اور 634 افراد کا عدالتی عملہ ہوگ

جس پر سالانہ 10 ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئے گی

بجلی چوروں کے خلاف اٹھنے والے اخراجات تقسیم کار کمپنیاں ادا کرے گی

پہلے فیز میں لاہور، ڈی جی خان حیدر آباد اور لاڑکانہ، بنوں، پشاور، مردان اور کوئٹہ میں کام ہوگا

دوسرے مرحلے میں 29 ڈویژن کو مکمل کیا جائے گا





وومین ایشیاء کپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل آج دمبولا کرکٹ اسٹیڈیم ، سری لنکا کھیلے جائیں گے 👏😍پہلے سیمی فائنل میں بھارت او...
26/07/2024

وومین ایشیاء کپ 2024 کے دونوں سیمی فائنل آج دمبولا کرکٹ اسٹیڈیم ، سری لنکا کھیلے جائیں گے 👏😍

پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دن 1 بج کر 30 منٹ پر مدمقابل ہوں گی 🔥

جبکہ دوسرے سیمی فائنل میزبان سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شام ساڑھے 6 بجے ایک دوسرے کے ساتھ پنجہ آزمائی کریں گی 🔥

| |
| |
|

26/07/2024

لیہ ۔پی ٹی آئی کی جانب سے ملگیر احتجاج کی کال

لیہ ضلعی پولیس الرٹ ۔ضلع بھر میں احتجاج روکنے کیلئیے 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات

لیہ ۔ پی ٹی آئی کے 6 کارکن عہدیداران گرفتار ۔ مزید کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری

لیہ ۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے بھی احتجاج کی حکمت بنا لی

لیہ ۔لیہ شہر سمیت ضلع بھر کے مین چوک ۔شہراؤں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات




12/07/2024

سپریم کورٹ کے فیصلے بعد کون سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اپنی نشستیں کھو بیٹھے ہیں؟

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے محروم ہو جانے والوں نام

سیٹ جانے کے ساتھ ساتھ لی گئی مراعات بھی واپس کرنی ہوں گی

سپریم کورٹ نے آج فیصلے میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کوہی دینے کا حکم دیا ہے جس کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی ان نشستوں پر جن اراکین کی رکنیت ختم ہوئیں ان کے نام سامنے آگئے۔

قومی اسمبلی سے اضافی مخصوص نشستوں پر 22 نامزد ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت ختم ہوگئی ہے ، قومی اسمبلی میں 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان کی نشستیں ختم ہوگئیں۔

قومی اسمبلی میں اقلتیی نشستوں پر جن اراکین کی رکنیت ختم ہوئی ان میں ن لیگ کی نیلم، جے یوآئی کی جیمزاقبال اور پیپلزپارٹی کے رمیش کمار شامل ہیں۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے منتخب 27 اراکین اپنی نشستیں کھو بیٹھے جن میں 24 خواتین اور تین اقلیتی ارکان شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر کالعدم قرار دیئے جانے والے اراکین میں ن لیگ کی سعدیہ مظفر، فزا میمونہ، عابدہ بشیر، مقصوداں بی بی، عمارہ خان، سمعیہ عطا، شہانی، راحت افزا، رخسانہ شفیق، تحسین فواد ، فرزانہ عباس ،شگفتہ فیصل ، عظمی بٹ، ماریہ طلال، ساجدہ نوید، نسرین ریاض ، افشاں حسن ،آمنہ پروین،شہربانو،زیبا غفور، روبینہ نذیر،سیدہ سمیرا احمد ،سیدہ ثمرین تاج ،کنول نعمان ، صائمہ زاہد شامل ہیں

پنجاب اسمبلی سے غیر مسلم نشست پر مسلم لیگ ن کے وسیم انجم ، طارق مسیح، بصرو جی پیپلزپارٹی فارغ ہوئے۔

خیبر پختوانخوا اسمبلی سے 21 اراکین کی رکنیت کالعدم قرار پائی ہے جس میں قومی اسمبلی کی 8 اور اقلیتوں کے 4 اراکین کی نشستیں ختم ہوگئیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی سے خواتین اراکین میں جے یوآئی کی بلقیس، ستارہ آفرین،آمنہ جلیل جان، مدینہ گل آفریدی، رابعہ شاہین، نیلوفربیگم، ناہیدہ نور، عریفہ بی بی کی رکنیت ختم کردی گئی۔

مسلم لیگ ن سے آمنہ سردار، فائزہ ملک، افشاں حسین، شازیہ جدون، جمیلہ پراچہ کی رکنیت ختم ہوگئی جبکہ پیپلزپارٹی کی شازیہ تہماس خان،ساجدہ تبسم، مہرسلطانہ، اشبرجان جدون، فرزانہ شیری ، نادیہ شیر کی نشست بھی ختم کردی گئی۔

جے یوآئی کے گرپال سنگھ، عسکر پرویز، ن لیگ کے سریش کمار، پیپلزپارٹی کے بہاری لال کی رکنیت بھی ختم ہوگئی۔

سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 3 ارکان کی نشستیں ختم ہوگئیں، سندھ اسمبلی سے مخصوص نشستوں پر منتخب 2 خواتین اور 1 اقلیتی رکن شامل ہیں جن میں پیپلزپارٹی کی سمیتا افضل سید اور متحدہ قومی موومنٹ کی مسرت جبیں کی رکنیت ختم ہوگئ

11/07/2024





‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعینToday the best Video⚡❤‍🩹             Actres  # jamilanagudu with   and  also kn...
11/07/2024

‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین
Today the best Video⚡❤‍🩹











Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈


❤❤❤❤❤


iew

‏‎إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إِیَّاکَ نَسْتَعین
Today the best ⚡❤‍🩹











Actres # jamilanagudu with and also known as in movie📽📺👈


❤❤❤❤❤

Address

Layyah
32100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People's of Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to People's of Layyah:

Videos

Share