Wasaib Times Pakistan

Wasaib Times Pakistan سرائیکی وسیب کے 23اضلاع سمیت ملک بھر کی خبروں کا ترجمان

04/01/2025

Paid Content.
Pro.Dr.Hakeem Azhar Malik
Contact No
03228881931

01/08/2024

لیہ کا دست کار جو کئی دہائیوں سے جوتوں کا سرجن تو مشہور ہے ہی مگر وہ اپنی بانسری کی تان سے کئی دلوں کا علاج بھی کر چکاہے۔۔۔آئیے مختصرلاقات کا احوال جانئیے

06/07/2024

سماجی تنظیم پودا کے زیر اہتمام بعنوان "پنجاب میں کم عمری کی شادی کی روک تھام میں نکاح خوان و رجسٹرار کے کردار کو موثر بنانے "کے لیے مقامی ہوٹل میں تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی ۔۔۔بقیہ احوال اس ایز لائیو میں۔
رپورٹنگ محمد صابرعطاءتھہیم

01/07/2024

جمشید ساحل ضلع لیہ کے ان چند صحافیوں اور شعراء میںشمار ہوتے ہیں جو حقیقی معنوں میں پڑھے لکھے ہیں جو اپنی قلم اور سوچ سے سماج کی فکری تربیت کرتے ہیں ۔جو چاہتے ہیں اس سماج میں امن ہو ،برابری ہو،انسان دوستی ہو ،معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ ہو۔زمین کی زندگی بھی جنت کی مانند ہو ۔۔۔جمشید کا امتیاز یہ ہے کہ وہ ڈاکٹر خیال امروہوی کے شاگرد خاص ہیں اور ان کے آخری ایام جمشید کے پاس ہی زیادہ گزرے ہیں اس لیے انسان دوستی جمشید کا موضوع رہا ہے ۔اگرچہ جمشید سے لوگ اب کم ہوتے جا رہے ہیں مگریہ جتنے بھی موجود ہیں اہم ہیں
جمشید فطرت پسند شخص ہے اور اسے درخت بہت پیارے لگتے ہیں ۔یہ شخص درخت لگاتا ہے ۔ان کی پرورش کرتا ہے درختوں سے دکھ سکھ بانٹتا ہے
ان کا یہ انٹرویو ایک یادگار ہے جو آپ کو پسند آئے گا

30/06/2024

وکیل بننے سے ریڈیو پروڈیوسر بننے کا سفر۔۔۔۔۔
معروف براڈکاسٹر ،پروگرام جمہوردی آواز کے معروف کرداروں ّّمہرتے ملک ٗٗمیںسے ملک صاحب ۔ملک عزیزالرحمان اولکھ سے وسیب ٹائمزپاکستان کی خصوصی نشست قسط نمبر4۔انٹرویو نگار محمد صابرعطاء

یہ شاعری میںنے 1992تا 1996کے درمیان لکھی ۔۔۔وہ ڈائریاں غم روزگار میں کہیں کھو گئیں ۔گزشتہ دنوں میرے بڑے بیٹے محمد نادر ع...
30/06/2024

یہ شاعری میںنے 1992تا 1996کے درمیان لکھی ۔۔۔وہ ڈائریاں غم روزگار میں کہیں کھو گئیں ۔گزشتہ دنوں میرے بڑے بیٹے محمد نادر عطاء کو وہ ڈائریاں پرانے سامان سے مل گئیں ان ڈائریوں میںسے شاعری کو ترتیب دے کر کتابی شکل میں جلد ہی پیش کررہا ہوں ۔۔اس زیر طبع کتاب میں سے ایک دوہڑا حاضر خدمت ہے

27/06/2024

وکیل بننے سے ریڈیو پروڈیوسر بننے کی کہانی ۔۔۔۔۔
معروف براڈ کاسٹر،پروگرام جمہور دی آواز کے کردار ملک عزیز الرحمان اولکھ المعروف "ملک صاحب"کی زبانی ۔۔۔
قسط نمبر 3۔
انٹرویو نگار :محمد صابرعطاء

22/06/2024
11/06/2024

دوسری قسط۔
نزع مکرر

09/06/2024

https://www.facebook.com/share/v/LfJcEPkjqMKiMsGa/?mibextid=oFDknk
ممتاز براد ماسٹر ملک عزیز الرحمان اولکھ صاحب کا انٹر ویو ہم اقساط میں کر رہے ہیں ۔۔درمیان میں ان کی طبعیت ناساز ہونے سے یہ سلسلہ رک گیا تھا ۔۔۔۔۔ہم نےوہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا ہے ۔۔اس سلسلہ کی تیسری کہانی 15جون کو ریلیز کریں گے تاہم آپ کی محبت کے پیش نظر ان کی پہلی دو اقساط دوبارہ نزع مکرر کے طور پر ہم دوبارہ پیش کر رہے ہیں تاکہ تیسری قسط کے آنے تک آپ یا ہمارے نئے ناظرین اس انٹرویو کوتسلسل کے ساتھ دیکھ سکیں۔
انٹرویونگار۔
محمد صابر عطاء

04/06/2024

محفل مشاعرہ۔
پی ٹی وی سنٹر ملتان۔
پروگرام :جھوک رنگ
مہمان:محمد صابرعطاء
میزبان:عارف خان ملغانی
پیش کش:انجم خان پتافی

گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں 4 اہم ایرانی شخصیات شامل ہیں۔- ابراہیم رئیسی - ایران کے صدر- امیر عبداللہ...
19/05/2024

گر کر تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے مسافروں میں 4 اہم ایرانی شخصیات شامل ہیں۔

- ابراہیم رئیسی - ایران کے صدر
- امیر عبداللہیان - وزیر خارجہ
- ملک رحمتی - مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر
- محمد علی الہام - صوبہ تبریز کے امام

"ڈی سی لیہ صاحبہ !سپیشل ایجوکیشن سکول چوک اعظم کے طلباء آپ کے منتظر ہیں"تحریر۔محمد صابرعطاء03008762327ہمارا ایک المیہ یہ...
19/05/2024

"ڈی سی لیہ صاحبہ !سپیشل ایجوکیشن سکول چوک اعظم کے طلباء آپ کے منتظر ہیں"
تحریر۔محمد صابرعطاء
03008762327

ہمارا ایک المیہ یہ بھی ہےکہ ہم احساس کی جگہ صرف لفظوں کا استعمال کرتے پھر رہے ہیں۔ہمیں جن کو اپنائیت کا حقیقی احساس دلانا تھا انہیں اپنے لفظوں کےگورکھ دھندے سے جھوٹا یقین دلاتے پھر رہے ہیں۔۔۔!
میرے مخاطب مسائل بتاتے جا رہے تھے اور میرا سر شرم سے جھکتا جا رہا تھا ہاتھ نوٹس لیتے ہوئے لرز رہے تھے ۔۔نہ جانے اتنے سال میں اس ادارے میں کیوں نہیں آیا،اتنے گھمبیر مسائل میں حل تو نہیں کر سکتا تھا مگر انہیں حکام بالا تک پہنچا تو سکتا تھا ۔۔۔میرے اندر کا قلم کار مجھے جھنجھوڑ رہا تھا خالد پرویز ڈی سی لیہ سے جیسے انسان دوست شخص کے ساتھ تعلق ہوتے ہوئے اس ادارے کے طلباء کے مسائل کیسے نظر انداز ہوگئے۔۔۔
بھلا ہو اجمل سندھو کا جو صدر بازار کے صدر تاجران ہیں انہوں نے مجھے کہا کہ یار ۔۔۔گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میں تو کبھی چکر لگاآنا۔۔بڑے مسائل ہیں وہاں ۔۔!
میں ایسے کاموں میں تاخیر نہیں کیا کرتا میں نے شعبہ صحافت سے وابستگی سے یہ بات سیکھی تھی کہ "عام آدمی کے لیے رپورٹنگ"کرنی ہے اور میں آج بھی اسی پر عمل پیرا ہوں ۔
میں اسی وقت ہی گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول چوک اعظم چلا گیا۔۔۔۔شہر سے باہر دیہات نما آبادی میں قائم کالونی "ننھا سٹی"کے جنوبی حصے میں کرائے کی عمارت میں قائم اس سکول کے پرنسپل فرحان شاہ سکول میں موجود تھے۔
ان سے ملاقاتی ہوئے اپنا تعارف کرایا تو وہ درد بھری داستان سنانے بیٹھ گئے۔۔سکول کے مسائل ایسے بتا رہے تھے جیسے کوئی صاحب اولاد اپنے خصوصی بچوں کی حساس کہانی سناتا ہے۔
فرحان شاہ نے بتایا کہ اس سکول کو ایک سال قبل اس وقت کے ایم پی اے طاہر رندھاوا نے قائم کرایا کیونکہ اس سے قبل چوک اعظم کے خصوصی بچوں کو چوبارہ کے سپیشل ایجوکیشن سکول میں لے جایا جاتا تھا ۔شہریوں کے مطالبے پر شہر میں سکول قائم کیاگیا۔
ضلع لیہ میں 6سکول اس سے قبل موجود تھے چوک اعظم میں ساتواں ادارہ قائم کیا گیا۔
کرائے کی عمارت میں اس وقت یہ سکول خصوصی بچوں کو تعلیم دینے میں مصروف ہے مگر ایک ایسی خوف کی چادر اس کے سٹاف ہر تنی ہوئی ہے جو ہر کرائے دار پر مالک مکان کے خوف کی چادر تنی ہوتی ہے۔
معلوم ہوا کہ سرکار کی طرف سے بجٹ میں دو یا تین بار تاخیر ہوئی تو مالک عمارت نے سکول کو تالے لگا دیے شہر سے دور ہونے کے باعث متعدد والدین اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل نہیں کرا پاتے۔اس کے لیے اگر ڈی سی لیہ صاحبہ توجہ خاص دیں تو ریسکیو 1122سے ملحق سرکاری زمین ،ڈی پی ایس سے ملحق سرکاری زمین،یا محکمہ ہائی وے کی لیہ روڈ کی سرونٹ کالونی کی تزئین و آرائش کرا کر عمارت کا مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے کیونکہ محکمہ جگہ ملنے پر عمارت تعمیر کرنے کو تیار ہے۔
اس کی ویسے تو بہت سی اور بھی وجوہات ہیں جنہیں ختم کیا جائے تو سکول سے درجنوں مزید خصوصی بچے استفادہ کر سکتے ہیں۔
تعداد میں کمی کی دوسری وجہ بچوں کو سکول لانے اور لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا نہ ہونا بھی ہے ۔ہر سکول میں خصوصی بچوں کے لیے ٹرانسپورٹ موجود ہے مگر اس سکول کا المیہ اور ہے۔
طویل عرصہ قبل حکومت پنجاب کی طرف سے اس سکول کے لیے گاڑی خریدنے کے لیے 80لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک بھیجا گیا مگر اس دوران ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 80لاکھ کی مزدا گاڑی کی قیمت ایک کروڑ32لاکھ روپے تک جا پہنچی ۔حکومت پنجاب نے اس گاڑی کے لیے ڈرائیور اور دیگر عملہ بھی بھرتی کیا ۔
اب گاڑی تو نہیں خریدی گئی مگر اس کا عملہ بھرتی کرلیا گیا۔ہے۔
گاڑی خریدنے کے لیے مزید بجٹ کی ضرورت ہے جسے بڑھانے کے لیے اشد ضرورت ہے
اگر گاڑی سکول کو فراہم کردی جائے تو دھوری اڈہ،قاضی آباد ،رفیق آباد اور بھاگل اڈہ تک کے خصوصی بچے اس سکول سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
سکول میں گئے تو بہت سے خصوصی بچے ایسے تھے جو اللہ پاک کی خاص عطاء سے نوازے ہوئے تھے اللہ پاک انہیں نعت خوانی ،گیت گانے ،تقاریر کرنے کی صلاحیتوں سے نوازا ہوا تھا میں نے پوچھا کہ ان بچوں کو کون سا میوزک ٹیچر تربیت دے رہا ہے ؟
تو جواب میرے لیے پریشان کن اور حیران کن تھا ۔کہ میوزک کا سارا سامان موجود ہونے کےباوجود میوزک ٹیچرتعینات نہیں ہوسکا۔
میوزک ٹیچر نہ ہونے سے خصوصی بچے خصوصی تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔
اس ٹیچر کو ڈی سی صاحبہ خود ڈیلی ویجز پر بھی بھرتی کرسکتی ہیں۔
ان معذور خصوصی بچوں کا ایک اور مسئلہ بھی ان کے والدین کو پریشانی میں مبتلا کیے ہوئے ہے وہ یہ ہے کہ ان خصوصی بچوں کے لیے معذوری سرٹیفیکیٹ کا حصول مشکل مرحلہ ہے ان بچوں کو سوشل ویلفیئر کے لیہ دفتر اور میڈیکل بورڈ کے لیے لیہ ہسپتال لے جانا پڑتا ہے اگر سوشل ویلفیئر کے آفیسران کو ہدائیت کی جائے کہ وہ مہینے میں ایک دن سکول میں ہی ڈاکٹرز کے ساتھ آئیں اور ان کا سکول میں سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے اس سے والدین اور خصوصی بچوں کو لیہ کے دھکے کھانے سے بچایا جا سکتا ہے ۔
وہ مسائل بتارہے تھے میرا دماغ مجھے مایوسی کے اندھیروں سے امید کی روشنی کی طرف لے جا رہا تھا بار بار ڈی سی لیہ صاحبہ کا ذکر ہوا تو میرے اندر ایک خوشی کا احساس جاگا ۔۔
میری امید واثق ہوگئی۔۔میں سمجھ گیا ۔۔ان مسائل کے حل کے لیے قدرت نے انتظار کا یہ سفر شاید اس لیے کرایا ہوگا
ایک درد دل اور ادبی ذوق رکھنے والی ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے لیہ تعینات ہونا تھا۔
صوفیہ بیدار قلم کار کی صاحب زادی اور عبداللہ ادیب کی نواسی میرا یقین ہے صرف ایک دن کا ایک گھنٹہ ان بچوں کے ساتھ گزار کر ان مسائل کو اپنے اختیارات سے حل کر سکتی ہیں۔
میرا یہ شہر بھی باکمال شہر ہے جس کے باسی شہر کے اجتماعی کاموں کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں وہ بھی ڈی سی لیہ صاحبہ کی آمد کے منتظر ہیں
اس شہر کے صاحب ثروت صاحبان اور ڈی سی لیہ صاحبہ کہ معمولی سی توجہ ان خصوصی بچوں کو مستقبل تابناک کر سکتے ہیں۔
ختم شد۔

Address

Zubair Medical Store Chowk Azam, Dist Layyah
Layyah

Telephone

+923008762337

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wasaib Times Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wasaib Times Pakistan:

Videos

Share