My Tv Newsnetwork

My Tv Newsnetwork پاکستان کا تیز ترین نیوز نیٹ ورک تازہ ترین خبروں،تبصروں اور حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنے کے لئے جڑے رہیں مائی ٹی وی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ۔۔۔
شکریہ

اہم سیاسی بیٹھک مستقبل کے لائحہ عمل پر غور چيف آف کاغان سابق MPA سید احمد شاہ کی سابق امیدوار برائے MNA و MPA سید آفتاب ...
24/12/2024

اہم سیاسی بیٹھک مستقبل کے لائحہ عمل پر غور

چيف آف کاغان سابق MPA سید احمد شاہ کی سابق امیدوار برائے MNA و MPA سید آفتاب شاہ سے اہم ملاقات سیاسی امور اور مانسہرہ میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو۔۔۔۔


عوامی سروے ۔۔۔اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔پھر ہم آپ کے سروے کے مُطابق رزلٹ بھی شائع کریں گے ۔آج کل مانسہرہ کی ایک تحصیل ...
24/12/2024

عوامی سروے ۔۔۔اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں۔
پھر ہم آپ کے سروے کے مُطابق رزلٹ بھی شائع کریں گے ۔
آج کل مانسہرہ کی ایک تحصیل میں سابق MNA صالح محمّد کے چاہنے والوں کی جانب سے فیسبوک پر ایک ٹرینڈ چلایا جا رہاہے کے بفہ پکھل میں مسائل کے انبار دیکھتے ہوئے سابق ایم این اے الحاج صالح محمد خان سواتی کی یاد آنے لگی ۔۔یہ ٹرینڈ صالح محمد خان کی دفن شدہ سیاست میں واپسی کی راہ ہموار کرنے کی ایک کڑی ہے۔
اب اِس سروے سے دیکھنا یہ ہے کہ کیا پی ٹی آئی والی عوام صالح محمد خان کو عمران خان سے بے وفائی کرنا معاف کر کے ان کو دوبارہ سے قبول کرے گی یا نہیں ؟؟؟؟
اپنی رائے کمنٹ میں ضرور دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

24/12/2024

وادی نیلم آزاد کشمیر
نگدر کناری کار کو ح۔ا ۔دثہ۔۔۔ چار افراد جان کی بازی ہار گے۔چاروں کا تعلق مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہےنیلم
گاڑی کرولا زیر نمبریLE 2253
کو نگدر کناری کے مقام پر ح۔ا۔د۔ثہ پیش آیا تفصیل بذیل ہے
1.صابر ولد محمد یوسف ڈرائیور بعمر 35 سال
2.افضال ولد نثار بعمر 22 سال
3.شیراز ولد حیدر زمان بعمر 30 سال
4.محمد اجمل ولد سلیمان بعمر 30 اقوام تنولی ساکنان مانسہرہ
زخمی
نقاش ولد اورنگزیب ساکنہ مانسہرہ دولہا
باڈیز کو آٹھمقام ہسپتال پہنچادیا گیا جبکہ زخ۔می دولہا کی حالت خطرے سے باہر ہے بارات مانسہرہ سے چانگن جا رہی تھی

کیا آپ جانتے ہیں... یہ کیا ہے... باربی کیو؟ اوہ نہیں! یہ جنگل میں آگ کی وجہ سے جلتے ہوئے پرندے ہیں۔ براہ کرم جنگلات کو آ...
23/12/2024

کیا آپ جانتے ہیں... یہ کیا ہے... باربی کیو؟ اوہ نہیں! یہ جنگل میں آگ کی وجہ سے جلتے ہوئے پرندے ہیں۔ براہ کرم جنگلات کو آگ سے محفوظ بنائیں۔ آگ سب کچھ جلا دیتی ہے... پرندوں کے گھونسلے اور جانوروں کے مسکن بھی تباہ ہو جاتے ہیں۔ اگ لگنے کے صورت میں محکمہ جنگلات کے ساتھ فوری طور پر رابطہ کرے اور اگ بجانے میں تعاون کرے۔ شکریہ

23/12/2024

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی برف پگھلنا شروع اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں کمیٹی بیٹھ گئی

پاکستان میں پہلی مرتبہ ہاٹ ائیر بیلون لانچ کردیا گیا، یہ ایڈونچر سیاحت کے شوقین افراد کے لئے کسی عجوبہ سے کم نہیں۔ تفصیل...
21/12/2024

پاکستان میں پہلی مرتبہ ہاٹ ائیر بیلون لانچ کردیا گیا، یہ ایڈونچر سیاحت کے شوقین افراد کے لئے کسی عجوبہ سے کم نہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین ہارٹ ایئر بیلون کو پاکستان میں پہلی مرتبہ سیاحتی مقام پر لانچ کردیا گیا، ضلع مانسہرہ کے تاریخی مقام بالاکوٹ میں پاکستان کے پہلے ہاٹ ائیر بیلون کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

یہ پاکستان میں ونٹر ٹورازم اور بین الاقوامی سیاحت کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ بیلون پائلٹ عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ایڈونچر کے شوقین سیاحوں کو اب بیرون ممالک جانے کی ضرورت نہیں، وہ ہاٹ ائیر بیلون میں بیٹھ کر دریائے کنہار سمیت کاغان ویلی کے بلندو بالا سیاحتی مقامات کے دلکش نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو سکیں گے۔

یاد رہے ترکی، تھائی لینڈ اور چائنہ جیسے ملک دنیا بھر سے ہاٹ ائیر بلوننگ کے ذریعے سیاحوں کی دلچسپی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ خیال رہے ہاٹ ایئر بیلون رائیڈز پیشہ ورانہ کمپنیاں چلاتی ہیں جو اپنے صارفین کو محفوظ اور پرلطف تجربات فراہم کرنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

یہ کمپنیاں جدید آلات استعمال کرتی ہیں اور سخت حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتی ہیں، تاکہ مسافر پرواز کے دوران اپنی حفاظت اور آرام کے بارے میں پراعتماد رہ سکیں۔

21/12/2024

بشریٰ بی بی کی ضمانت 13 جنوری تک منظور گرفتاری سے عدالت نے روک دیا

سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو 6 تا 10 سال قید با مشقت کی سزائیں سنا دی گئیں۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر...
21/12/2024

سانحہ 9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو 6 تا 10 سال قید با مشقت کی سزائیں سنا دی گئیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان اور محمد عمران محبوب کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان کو بھی 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللّٰہ اور پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان کو بھی 10 سال قید با مشقت کی سزا ہوئی ہے۔

بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان کو 7 سال قید با مشقت کی سزا ہوئی ہے۔

جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر کو 6، ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان کو 4، پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز کو 2 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جناح ہاؤس حملے میں ملوث داؤد خان، عمر فاروق کو 10، محمد حاشر خان کو 6 اور محمد عاشق کو 4 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال کو 10 جبکہ ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد کو 3 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی اور علی شان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 مئی 2023ء کو قوم نے سیاسی طور پر بڑھکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات دیکھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں

بشریٰ بی بی نے خود کو اے ٹی سی میں سرنڈر کر دیا
21/12/2024

بشریٰ بی بی نے خود کو اے ٹی سی میں سرنڈر کر دیا

21/12/2024
21/12/2024

مانسہرہ پی ٹی آئی NA 14 پر بڑی تبدیلیوں کی ہوا چلنے والی ہے

21/12/2024

تلاش گمشدہ بیگ
آج بتاریخ 20 دسمبر کو ساڑھے بارہ بجے سے، ایک بجے کے درمیان،، بجنہ سے شنکیاری ھزارہ پبلک سکول تک آتے ھوئے سوزوکی ھائی روف سے ایک چھٹی کلاس کے طالبعلم کا بیگ گر گیا ھے،، کالے رنگ کے بیگ میں چھٹی کلاس PIPS سکول بیدادی کی بکس وغیرہ ھیں،،
جس کو بھی ملا ھو برائے کرم فوری اس، فون نمبر پہ رابطہ کریں
شنکیاری، بجنہ کے دوست اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تا کہ ایک غریب بچے کو سکول بیگ واپس مل جائے،،،،

نعیم ستار

03458681108
03147881108

20/12/2024

شنکیاری دی کیمبرج سکول کی افتتاحی تقریب سے براہ راست
grand opening ceremony of the Cambridge school shinkiari campus

خوشخبری خوشخبری خوشخبری دی مائل سٹون سکول و کالج میں محدود نشستوں پر سیشن 2024 کے لئے داخلے جاری ہیں
20/12/2024

خوشخبری خوشخبری خوشخبری
دی مائل سٹون سکول و کالج میں محدود نشستوں پر سیشن 2024 کے لئے داخلے جاری ہیں

19/12/2024

The Right School Shinkiari
#اشتہار #اشتہار

19/12/2024
جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد
19/12/2024

جی ایچ کیو حملہ کیس: علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی سمیت مزید 14 ملزمان پر فرد جرم عائد

Address

Sharjah
Dubai
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Tv Newsnetwork posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to My Tv Newsnetwork:

Share