Raza Ullah Zaheer Official

Raza Ullah Zaheer Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Raza Ullah Zaheer Official, Media/News Company, Dubai.

22/12/2024

کوئی ڈپریشن نہ پالیں،جو حاصل ہے اسی کو سیلیبریٹ کرنا سیکھیں،یہی تو زندگی ہے۔❤️

لوگوں کی باتوں کو دل پر مت لیا کریں۔ لوگ تو امرود کو بھی میٹھا ہونے کی شرط پر توڑتے ہیں، اور بعد میں نمک لگا لگا کر کھات...
11/12/2024

لوگوں کی باتوں کو دل پر مت لیا کریں۔
لوگ تو امرود کو بھی میٹھا ہونے کی شرط پر توڑتے ہیں،
اور بعد میں نمک لگا لگا کر کھاتے ہیں 🙂

*جب موت کا وقت آتا ہے تو ایک لمحے کی بھی مہلت نہیں ملتی۔عذاب قبر بہت سخت ہے*  _*نماز قائم کرو ۔قرآن پڑھو ۔روزانہ صدقہ اد...
11/12/2024

*جب موت کا وقت آتا ہے تو ایک لمحے کی بھی مہلت نہیں ملتی۔عذاب قبر بہت سخت ہے*
_*نماز قائم کرو ۔قرآن پڑھو ۔
روزانہ صدقہ ادا کرو۔
اور اللہ کے راستے میں اپنا مال جان اور وقت خرچ کرو*

06/12/2024


رکو✋🫵ٹرینڈ چلاؤ🫵
26/11/2024

رکو✋
🫵ٹرینڈ چلاؤ🫵















اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے ۔۔۔۔۔۔ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیے تفریحی سفر کا انعقاد کیا راستے میں ان ...
22/11/2024

اپنے اندر کی ہوا نکال دیں خوش رہیں گے ۔۔۔۔۔۔
ایک اسکول نے اپنے نوجوان طلباء کے لیے تفریحی سفر کا انعقاد کیا
راستے میں ان کا گزر ایک سرنگ سے ہوا جس کے نیچے سے بس ڈرائیور پہلے بھی گزرتا تھا
سرنگ کے دہانے پر پانچ میٹر اونچائی لکھی تھی
ڈرائیور نے نہیں روکا کیونکہ بس کی اونچائی بھی پانچ میٹر تھی
لیکن اس بار بس سرنگ کی چھت سے رگڑ کر درمیان میں پھنس گئی
جس سے بچے خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے
بس ڈرائیور کہنے لگا
ہر سال میں بغیر کسی پریشانی کے سرنگ عبور کرتا ہوں، مگر اب کیا ہوا؟
ایک آدمی نے جواب دیا:
سڑک پکی ہو گئی ہے اس لیے سڑک کی سطح تھوڑی بلند ہو گئی ہے
وہاں رش لگ گیا
ایک شخص نے بس کو باہر نکالنے کے لیے اپنی کار سے باندھنے کی کوشش کی لیکن ہر بار رگڑ کی وجہ سے رسی ٹوٹ جاتی
کچھ نے بس کو کھینچنے کے لیے ایک مضبوط کرین لانے کا مشورہ دیا
اور کچھ نے کھود کر توڑنے کا مشورہ دیا
ان مختلف تجاویز کے درمیان
ایک بچہ بس سے اترا اور کہا:
میرے پاس حل ہے!
اس نے کہا:
پروفیسر صاحب نے ہمیں پچھلے سال ایک سبق دیا تھا اور کہا تھا
ہمیں اپنے اندر سے غرور و تکبر نفرت، خود غرضی اور لالچ کو نکال دینا چاہیے جن کی وجہ سے ھم لوگوں کے سامنے پھولے ہوئے ہوتے ہیں
اگر ہم ان الفاظ کو بس پر لگا دیں اور اس کے ٹائروں سے تھوڑی سی ہوا نکال دیں تو وہ سرنگ کی چھت سے نیچے اترنا شروع کر دے گی اور ہم باحفاظت گزر جائیں گے
بچے کے شاندار مشورے سے ہر کوئی حیران رہ گیا اور واقعی بس کے ٹائروں سے ہوا کا دباؤ کم کیا گیا تو بس سرنگ (ٹنل) کی چھت کی سطح سے نیچے گزر گئی اور سب بحفاظت باہر نکل آئے
ہمارے مسائل ہم میں ہیں
ہمارے د+شمنوں کی طاقت میں نہیں
اس لیے اگر ہم اپنے اندر سے غرور اور با+طل کی ہوا نکال دیں گے تو دنیا کی اس سرنگ میں سے ہمارا گزر بآسانی ہوجائے گا
بس اپنے اندر کی غرور وتکبر و انا اور خود غرضی کی ہوا نکال دیں معاشرہ اچھا ہو جائے گا
#رضااللہ

‏کیسے کیسے گھر بنا کر لوگ اس دنیا سے چلے گئے ۔ آج وہ ویرانی اور افسردگی کی مثال ہیں ۔ کاش   وہ لوگ جو اس حقیقت کو بھولے ...
19/11/2024

‏کیسے کیسے گھر بنا کر لوگ اس دنیا سے چلے گئے ۔ آج وہ ویرانی اور افسردگی کی مثال ہیں ۔ کاش وہ لوگ جو اس حقیقت کو بھولے ہوئے ہیں انہیں یاد آ جائے کہ سب کچھ یہاں ہی چھوڑ جانا ھے ۔💯🍁🍁

15/11/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن #رضااللہ

اگر آپ واقعی کچھ کرنا چاھتے ھیں تو آپ کو راستہ مل جائے گا۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ھیں تو آپ کو ایک بہانہ مل جائے گا۔     ...
14/11/2024

اگر آپ واقعی کچھ کرنا چاھتے ھیں تو آپ کو راستہ مل جائے گا۔
اگر آپ ایسا نہیں کرتے ھیں تو آپ کو ایک بہانہ مل جائے گا۔

13/11/2024

دو کام تم کر لو ،باقی سارے کام اللہ پر چھوڑ دو ۔۔۔۔
مولانا پروفیسر عبدالستار کی قیمتی باتیں ۔۔۔ #رضااللہ

تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں“ آپ کو دفنا کر کے واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے ک...
13/11/2024

تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں
“ آپ کو دفنا کر کے واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے کھانے کے بندوبست کی طرف جائے گا کہ انھیں کھانا کھلا کر رخصت کرتے ہیں۔
ایک ہفتہ گزرے گا آپ کے بچوں کے سکول واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائے۔
دو ہفتے گزریں گے افسوس کرنے والوں کا آنا جانا بند ہو جائے گا۔
تین ہفتوں تک آپ کی قبر کی زیارت روزانہ سے دو یا تین دن بعد پر آ جائے گی۔
ایک ماہ گزرے گا گھر میں واپس ٹی وی چلنا شروع ہو جائے گا۔
تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آپ کے بچے واپس فلموں ، گانوں کارٹونز کی جانب آ جائیں گے۔
آپ کی قبر کی زیارت جمعہ جمعہ یعنی ساتویں دن ہو جائے گی۔

دو ماہ تک آپ کی بیوی یا شوہر کسی بات پر ہنس لیا کریں گے۔ تھوڑا مسکرا لیا کریں گے۔
چار ماہ تک گھر میں واپس بالی وڈ ہالی وڈ موویز گانوں کا مکمل راج ہو چکا ہو گا۔
مزاحیہ باتوں پر قہقہے گونج رہے ہوں گے۔
چھے ماہ گزرے آپ کی قبر پر اب مہینے میں ایک بار چکر لگتا ہے۔
ایک سال گزرا اور گھر والے سوچیں گے
“ آج پورا سال ہو گیا۔ آخری بار قبر پر کب گئے تھے؟ شاید ایک ماہ پہلے؟ آخری بار دعا کب کی تھی ؟ شاید یاد بھی نہیں۔”
یقین کریں آپ جتنے بھی توپ کیوں نا ہوں محض ایک سال میں آپ سورہ دہر کی پہلی آیات کا عملی نمونہ ہوں گے
“ انسان پر ایک ایسا دور بھی تھا کہ وہ کچھ نہ تھا۔”
بے شک یہ پیدائش سے پہلے کی بات ہے۔ آپ اسے وفات کے بعد بھی سوچ لیں
ہم آپ چاہے جتنے بھی لوگوں کے محبوب ہوں
ہم کچھ نہیں، ہماری اوقات کچھ نہیں
یااللہ ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں ہمارا خاتمہ ایمان پر فرمانا
آمین ثم آمین یارب العالمین
Raza Ullah Zaheer Official رضا اللہ خالد ظہیر @ @

   #رضااللہ
13/11/2024

#رضااللہ

10/11/2024

اختلافات کے باوجود احترام سے پیش آنا۔!!
کمزوری نہیں بلکہ بہترین تربیت اور خاندانی ہونے کی دلیل ہے۔

09/11/2024

کچے پپیتے کو چینی یا نمک لگا کر کھانے سے پتھری گردوں سے ایسے باہر آ جاتی ہے جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔۔شفا من جانب اللہ

اقبال تیری عظمت کی داستاں کیا سناؤںتیری زندگی پہ  لکھوں تو الفاظ نہ پاؤں 9 نومبر | اقبال ڈے | شاعر مشرق🌒 اللّٰہ تعالیٰ آ...
09/11/2024

اقبال تیری عظمت کی داستاں کیا سناؤں
تیری زندگی پہ لکھوں تو الفاظ نہ پاؤں

9 نومبر | اقبال ڈے | شاعر مشرق🌒

اللّٰہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں اقبال سا حقیقی شعور عطا فرمائے اور جدو جہد مسلسل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین🤲

*گزشتہ 10 سالوں میں معاشی حالت خراب ہونے اور ذہنی حالت بگڑنے کی وجوہات:*1. گھر کے تمام افراد کے پاس ہر سال مہنگے سمارٹ ف...
08/11/2024

*گزشتہ 10 سالوں میں معاشی حالت خراب ہونے اور ذہنی حالت بگڑنے کی وجوہات:*

1. گھر کے تمام افراد کے پاس ہر سال مہنگے سمارٹ فونز کا ہونا۔

2. دوسروں کی نقل کرتے ہوئے سیر و تفریح کے رجحان میں اضافہ۔

3. جہاں موٹر سائیکل سے کام چل سکتا ہو، وہاں بھی اسٹیٹس کے لیے کار کی ضرورت محسوس کرنا۔

4. گھر کے خالص کھانے کے بجائے ویک اینڈ پر باہر کے تلے ہوئے کھانے کا شوق۔

5. بیوٹی پارلر، سیلون، اور برانڈڈ کپڑوں کی خواہش۔

6. سالگرہ اور شادی کی سالگرہ میں پیسے کی فضول خرچی۔

7. منگنی اور شادی میں دکھاوے کے لیے اپنی حیثیت سے زیادہ غیر ضروری خرچ۔

8. پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم دینے کا فیشن اور سکول و ٹیوشن فیس میں اضافہ۔

9. غلط طرز زندگی کی وجہ سے طبی اخراجات میں اضافہ۔

10. قرض پر بلند شرح سود اور کریڈٹ کارڈ کے سبب غیر ضروری چیزوں کی خریداری کی غلط عاد ت

کاپی

ایک طرف وہ بد نصیب بیٹا ہے جس نے اپنی ماں کی جان لے لی اور دوسری طرف ماں کی ممتا کے آخری الفاظ بھی آپ دیکھ لیں ۔۔۔۔۔    ...
05/11/2024

ایک طرف وہ بد نصیب بیٹا ہے جس نے اپنی ماں کی جان لے لی اور دوسری طرف ماں کی ممتا کے آخری الفاظ بھی آپ دیکھ لیں ۔۔۔۔۔

‏‏آج اپنے ایک دوست کے آفس ملاقات کیلئے گیا، اسکا حج عمرہ کیلئے ٹریول ایجنسی کا آفس ھے۔۔ دفتر میں داخل ھوا تو میز پر یہ ر...
04/11/2024

‏‏آج اپنے ایک دوست کے آفس ملاقات کیلئے گیا، اسکا حج عمرہ کیلئے ٹریول ایجنسی کا آفس ھے۔۔
دفتر میں داخل ھوا تو میز پر یہ رقم دیکھی اور ایک انتہائی پرسکون اور نرم گفتار بزرگ کو بیٹھے دیکھا۔۔

دوست نے بتایا کہ یہ گلی گلی “پاپڑ اور مرونڈا” بیچ کر رقم جمع کرکے یہاں آئے ھیں ۔۔ اور وہ بزرگ خوشی اور سرور کے عالم میں بار بار یہ جملہ دھرا رھے تھے کہ
“میرے پیسے پورے ھو گئے ھیں ۔۔ مجھے اب جلدی سے مدینہ بھیج دیں۔۔”

یہ جملہ کتنا خوبصورت ھے ناں؟

لیکن میرے لئے بےدھڑک آنسوؤں کی وجہ بنا۔۔

کتنے لوگ ھیں جو اسطرح محنت مزدوری کرکے سالوں رقم جمع کرتے ھیں تاکہ محبوب کا شہر دیکھ آئیں۔۔۔

اور ھم، سب کچھ موجود ھونے کے باوجود بھی نجانے کیوں اس محبت سے عاری ھیں۔۔۔

اللّہ کریم ھر کسی کو اپنا اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا در دیکھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔۔ آمین۔

Address

Dubai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raza Ullah Zaheer Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share