WNN News Pak

WNN News Pak NEWS May be good, NEWS may be bad. 24/7 NEWS and Update like our page. For latest updates
(3)

16/12/2024
16/12/2024

مظفرآباد(نامہ نگار)پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) سانحے کو 10 برس بیت گئے،لواحقین کے زخم آج بھی تازہ لیکن حوصلے پہاڑ سے بلند ہیں۔دارالحکومت کی سیاسی سماجی شخصیت پرویز اقبال زرگر سمیت دیگر شھداء کے ورثاء نے معصوم پھولوں کی دسویں برسی پر دعائے مغفرت اور نذر نیاز تقاریب کا انعقاد کیا۔تقاریب میں سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی علمی ادبی حلقوں کے اکابرین اور سول سوسائٹی کے زعماء خورشید حسین کیانی،خلیق گجر،عثمان ظفر بٹ ایڈووکیٹ،سید اسماعیل حسین شاہ،خورشید احمد قریشی،ملک لیاقت بشیر،جاوید چوہدری،سردار سفیان احمد،راجا واجد علی،لیاقت شبیر،ندیم عالم اعوان،سید ظہیر حسین شاہ،سردار نصیر حیدری،شرافت علی خلجی،سید اظہر گیلانی،محسن اعوان،خالد اعوان،شازیہ اعوان و دیگر نے شھداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 6 دہشت گردوں نے اے پی ایس پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں اور عملے کے 17 افراد کو شہید کردیا تھا۔
10 برس پہلے آج کے دن دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا سانحہ تھا جس نے دنیا بھر کی آنکھیں نم کردیں، آج بھی جب اس دن کو یاد کرتے ہیں تو آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں۔’قوم بھولی نہیں ہے۔ہم
سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والوں کے ورثاء ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے جس سفاکی کے ساتھ بچوں کو شہید کیا قوم اس کو بھولی نہیں ہے۔
پاکستانی تاریخ میں دہشت گردی کے اس بدترین واقعے کے دس سال بعد بھی مملکت پاکستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں تیزی نے لوگوں کو ایک بار پھر پریشان کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ستر کی دہائی کے اوائل سے سولہ دسمبر کو ملکی تاریخ میں ایک تاریک دن کے طور پر یاد رکھا جاتا ہے کیونکہ 1971ء میں اسی روز یہ جنوب ایشیائی ملک دو لخت ہو گیا تھا۔ پھر ٹھیک 43 سالوں بعد اسی روز یعنی سولہ دسمبر 2014ء میں دہشت گردی کے ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری دنیا کو دہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس جس نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا
اس صدمے کو دس سال بیت گئے ہیں لیکن چھلنی دلوں کو آج بھی قرار نہیں مل سکا۔
انہوں نے کہا کہ لفظی ہمدردی کی مرہم پٹی اس سانحہ میں بے دردی سے شہید کر دئیے گئے بچوں کے والدین کو نہ تو مطمئن کرسکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہ ماننے کے لیے تیار ہیں کہ ان کے لخت جگر کسی جہاد میں شریک ہوکر شہید کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سانحہ آرمی پبلک سکول سے اور بھی بہت سے ایسے سوالات جڑے ہوئے ہیں جو جواب طلب اور تحقیق طلب ہیں، اور ان سوالوں کے جوابات کے لیے قتل کیے جانے والے معصوم بچوں کے والدین آج بھی انصاف کے اُمیدوار ہیں۔ یہاں تک کہ چند سال قبل سپریم کورٹ میں کیس بھی دائر کیا گیا لیکن آج تک اس مقدمے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

پلندری/ بلوچ: کہالہ متوفیہ گ زوجہ ارشد محمود کی قبر کشائی کر کہ پوسٹمارٹم کے لئے سمپل لے لیے گے۔اس دوران ڈاکٹر ہمایوں ای...
10/12/2024

پلندری/ بلوچ: کہالہ متوفیہ گ زوجہ ارشد محمود کی قبر کشائی کر کہ پوسٹمارٹم کے لئے سمپل لے لیے گے۔

اس دوران ڈاکٹر ہمایوں ایسوسی ایٹ پروفیسر فرانزک ڈیپارٹمنٹ میڈیکل کالج راولاکوٹ انچارج میڈیکل بورڈ،

ایس ایچ او تھانہ بلوچ وقار عظیم اور تحصیلدار مشتاق احمد موجود تھے۔

پوسٹمارٹم کے لیے سمپل لینے بعد دوبارہ تدفین کر دی گئی۔

08/12/2024

آزاد کشمیر مین صدراتی آرڈنینس کو منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

08/12/2024

جوائنٹ عوامی ایکش کمیٹی اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کا عکس
یاد رہے صدارتی آرڈیننس اور گرفتار افراد کے حوالے سے الگ معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت حکومت کی جانب سے آرڈیننس ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ بھی تسلیم کیا گیا ہے

07/12/2024

مظفرآباد مزاکرات ایک بار پھر ناکام ۔۔۔
میٹنگ ختم وزرا بلدیہ آفس سے نکل کر گاڑیوں میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے
ایکشن کمیٹی کی شدید نعرے بازی
ایکشن کمیٹی نے مارچ کے لئیے کمر کس لی

07/12/2024

Address

Dubai

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WNN News Pak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to WNN News Pak:

Videos

Share