
22/01/2025
جنڈ
پانچواں سالانہ تقریری مقابلہ بعنوان عظمت صحابہ کرام
قاسم ہوٹل جنڈ میں منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیرت وکردار پر تقاریر کیں مہمان خصوصی پنجاب کالج کے پرنسل جناب ملک مطیع اللہ تھے دیگر مہمانان میں صدر انجمن تاجران جنڈ جناب غلام شاہ اور سیکرٹری جنرل قاری عبدالوحید صاحب ، جمعیت علمائے اسلام اٹک کے ضلعی رہنما مفتی محمد عبداللہ ،ملک آصف بڈھیال راہنما پاکستان مسلم لیگ و دیگرتھےمقابلے میں اول پوزیشن ملہووالی سے آئے طالب علم محمد عبداللہ علوی نے حاصل کی جامعہ عائشہ صدیقہ رض کے طالبِ علم محمد احمدنے دوم مصعب مقصود،محمدحنظلہ، مدثر محمد
محمدبلال ،اور محمدرضوان نے بالترتیب دوسری تیسری چوتھی پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔ججز کے فرائض پنجاب کالج کے مولاناحقنواز , آکسفورڈ سکول کے پروفیسر ملک حفیظ اللہ ایڈووکیٹ اور خطیب جامع مسجد قباء مولانا نور زمان صدیقی نے ادا کیےپروفیسر حفیظ اللہ نے تقسیم انعامات کے دوران اس بات کا اعادہ کیا کہ آئندہ ان مقابلوں کو کسی مشہور تعلیمی ادارے کے اندر کیا جائے گا اور اس خوبصورت سلسلے کو برقرار رکھا جائے گا۔نقابت کے ذمہ داری مفتی محمودالحسن صاحب نے نبھائی جبکہ نیشنل پریس کلب جنڈ کے نسیم گل خٹک ۔عبدالحفیظ نقشبندی ظفر اقبال ملک ندیم خان بھی موجود تھے