سنا ہے سانپ سو سال بعد انسان بن جاتا ہے
اور انسان جب دل چاہے سانپ بن جاتا ہے
19/12/2024
استاد پہلے سبق پڑھاتا ہے پھر امتحان لیتا ہے
لیکن زمانہ پہلے امتحان لیتا ہے پھر سبق پڑھاتا ہے
19/12/2024
بھوک مداری کو لگتی ہے
ناچنا بندر کو پڑتا ہے
کچھ یہی حال میرے وطن کا ہے
مشکل فیصلے اشرفیہ کرتی ہے
فاقہ غریب عوام کو کرنا پڑتا ہے
24/09/2024
راستے پر کنکر ہوں تو اچھا جوتا پہن کے چلا جا سکتا ہے
لیکن جوتے میں ایک بھی کنکر ہو تو اچھی سڑک پر بھی چلنا مشکل ہوتا ہے
انسان باہر کی مشکلات سے نہیں بلکہ اپنے اندر کی کمزوریوں سے ہارتے ہیں
24/09/2024
پانچ کلومیڑ کی حدود میں آپ کو پانچ مساجد ضرور مل جائیں گی لیکن سو کلومیڑ کی حدود میں ایسا شخص نہیں ملے گا جس پر آپ اعتماد کر سکیں
24/09/2024
غریب تھا تو غربت پر ہنستے تھے لوگ
امیر ہوا تو عزت رکھتے ہیں لوگ
کڑی دھوپ میں کھڑے ہوتے تھے تو پانی بھی نہ پوچھتے تھے لوگ
اے سی میں بیٹھے ہیں ٹھنڈے مشروب پلاتے ہیں لوگ
24/09/2024
رشتے تب مضبوط ہوتے ہیں جب آپ کے مالی حالات مضبوط ہوں
24/09/2024
آپ کو لوگوں سے اس وقت بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
جب آپ ان کو وه نہیں دیں پائیں گے جس کی وه آپ سے توقع رکھتے ہیں
24/09/2024
کسی کیلئے اتنا بھی مت گر جائیے گا
کہ جس کیلئے گرے ہوں وہ ہی اٹھانے سے انکار کر دے
23/04/2024
عجیب معاشرہ ہے
مرد برا ہے تو برداشت کرو
عورت بری ہے تو طلاق دے دو
23/04/2024
تم دنیا کی بات کرتے ہو غریب بیٹا تو ماں باپ کو بھی نہیں پسند
23/04/2024
لوگ اگر غربت کی وجہ سے خودکشیاں کرنا شروع کر دیں تو سرمایہ دار رسی مہنگی کر کے بیچنا شروع کر دیں گے
Be the first to know and let us send you an email when Urdu kahaniyanاردوکہانیاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.