Balochistan Plus

Balochistan Plus مظلوم عوام کی آواز

29/11/2024

سیاسی لوگوں ہمیں بے وقوف بناتے ہیں یا حالات کی وجہ سے مجبور ہوتے ہیں

29/11/2024

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دورہ واشک کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے ہیں

23/11/2024

اس قوم کا اللّٰہ ہی ۔۔۔ حافظ. 🥲 پھر باہر آ کر یہی بندہ ۔ کہہ رہا ہوگا 🫢
کہ حکمران ظالم اور نا اہل ہے

22/11/2024

قبائلی ضلع کرم میں مسلح شیعہ قبائل نے سنی اکثریتی علاقہ بگن بازار پر دھاوا بول دیا جس میں بازار کے کچھ حصے کو نظر آتش کردیا۔

ذرائع کے مطابق آج رات اچانک شیعہ علی زائی قبائل نے مقامی سنی اکثریتی علاقے پر اچانک حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سرکاری نادرہ کے دفتر سمیت کئی دکانوں کو اور پٹرول پمپ کو نظر آتش کردیا لیکن آب سنی قبائل نے دوبارہ علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اس وقت سارے ضلع کرم میں مسلح جھڑپے جاری ہیں۔
Balochistan plus

خضدار : کوئٹہ کراچی قومی پر وڈھ کے علاقہ کراڑو کے قریب قبائلی رہنما کے کافلے پر مسلح افراد کا حملہ میر مہراللہ محمد حسنی...
14/11/2024

خضدار : کوئٹہ کراچی قومی پر وڈھ کے علاقہ کراڑو کے قریب قبائلی رہنما کے کافلے پر مسلح افراد کا حملہ میر مہراللہ محمد حسنی سمیت چار افراد جاں بحق ڈپٹی کمشنر

خضدار : ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کے مطابق میر مہراللہ محمد حسنی خضدار سے حب کی طرف جا رہےتھے

خضدار : کراڑو کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان کافلے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میر مہر اللہ محمد حسنی اور ان کے تین ساتھی حملے میں جاں بحق ہو گئے ہے ڈپٹی کمشنر خضدار

خضدار : واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ڈپٹی کمشنر

خضدار : ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہےجب کہ عارضی طور پر معطل ٹریفک کو بحال کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار
https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

بلوچستان:رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان کی مرکزی کال پر روڈ بلاک اور پریس کانفرنسبلوچستان بھر میں تیل کی ترسیل پ...
14/11/2024

بلوچستان:رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان کی مرکزی کال پر روڈ بلاک اور پریس کانفرنس

بلوچستان بھر میں تیل کی ترسیل پر عائد پابندی کو ختم اور کراسنگ پوائنٹس کھول دیا جائے: رخشاں مکران بارڈر الائنس بسیمہ

ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے 18 نومبر کو بلوچستان بھر تمام شاہراہوں کو بند کریں گے:محمد حسن جنگیزئی

بسیمہ (آن لائن) رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان کی مرکزی کال پر رخشاں مکران بارڈر ٹریڈ الائنس کے رہنماوں نے رخشاں پریس کلب بسیمہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بارڈر بندش اور بلوچستان بھر میں تیل کی ترسیل پر نظر ثانی نہیں کی گئی اور اتوار تک لسٹ جاری نہیں کیا گیا اور بلوچستان بھر میں تیل کی ترسیل پر عائد پابندی کو ختم نہیں کیا گیا تو ہم اپنا جمہوری حق استعمال کر کے احتجاج پر مجبور ہونگے جس میں احتجاجی مظاہروں سے لیکر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور بلوچستان کی تمام اہم شاہراہوں کی بندش اور دھرنا دیگر پورے بلوچستان کو بند کریں گے حکومت وفود سے ہمارا مطالبہ ہے فوری طور پر بارڈر کھول دیں بارڈر کی بندش کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے حکومت بارڈر کھولنے کی فوری نوٹیفیکشن جاری کریں اگر اتوار تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کی گئی اور تیل کی ترسیل پر عائد پابندی نہیں ہٹایا گیا تو 18 نومبر بروز پیر کو احتجاج کی کال دے کر رخشان اور مکران سمیت پورے بلوچستان کے شاہراہوں مکمل طور بند کریں گے کیونکہ بلوچستان کی 80 فیصد لوگوں کے ذریعے معاشی باڈر سے وابستہ ہے اور بارڈر بندش کی وجہ سے بلوچستان میں 35 لاکھ بے روزگار ہوکر انکے گھر کے چولے متاثر ہونگے بلوچستان میں پہلے سے بے روزگار عروج پر ہے 35 لاکھ کے بے روزگار ہونے سے بلوچستان میں حالات مزید خرابی کی طرف گامزن ہونگے بلوچستان میں بے روزگاری نوجوان مایوس ہو رہے ہیں حکومت کا بلوچستان کے لوگوں روز دینے کے بجائے انکا روزگار چین رہا ہے اس مزید بدامنی پیدا ہوگی

انہوں نے آخر میں اپنے مطالبات پیش کئے جو درج ذیل ہیں

ہفتے میں تین دن ( جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا خاتمے کرکے نوٹیفیکیشن جاری کریں

بلوچستان بھر میں تیل کی ترسیل پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے ۔

پاک ایران سے باڈر سے منسلک قریبی اضلاع کے لوگوں کی آمد رفت اور راشن اور اشیاء خوردونوش کی ترسیل پر عائد کردہ پابندیوں کو ختم کیا جائے

تمام کراسنگ پوائنٹس کے کھولنے کے اپروول منظور ہو چکے ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے

بارڈر پر اصل شناختی کارڈز دستیاب ہونے کے باوجود شناختی مالک کی موجودگی کی شرائط ختم کیا جائے

دوسری جانب تیل بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے بسیمہ بائی پاس کے مقام پر احتجاجاً سی پیک روڈ بلاک کرکے ہر قسم کی ٹریفک بند کر دیا جس باعث چاروں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ شہزاد زہری کی یقین دیانی کے ٹریفک کھول دیا گیا بعد ازاں کلغلی کے مقام پر راستہ نہ ملنے پر پھر گاڑیاں روڈ پر کھڑے کرکے ٹریفک بند کر دیا راستہ ملنے کے بعد ٹریفک کھول دیا گیا لیکن سینکڑوں گاڑیوں کی وجہ سے بری طرح ٹریفک جام رہی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا
https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

مغربی بلوچستان: ایران کا فورسز پر حملوں میں ملوث 8 افراد کو مارنے کا دعویٰبلوچستان پلس  Balochistan Plus ایرانی سرکاری ح...
05/11/2024

مغربی بلوچستان: ایران کا فورسز پر حملوں میں ملوث 8 افراد کو مارنے کا دعویٰ

بلوچستان پلس
Balochistan Plus

ایرانی سرکاری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے مغربی بلوچستان میں موجود مذہبی تنظیم کے ان ارکان کو نشانہ بنایا ہے جو گزشتہ ماہ اکتوبر میں انکے فورسز پر حملوں میں ملوث تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے گزشتہ ماہ ایک پولیس اسٹیشن پر مہلک حملے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔

سرکاری ارنا نیوز ایجنسی نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر احمد شفاہی کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں آپریشن کے دوران کل 8 مبینہ افراد مارے گئے اور تفتان حملے میں ملوث اہم جنگجو سمیت 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس دؤران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا جبکہ حملہ آوروں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا تفتان حملے میں ملوث حملہ آور مقامی نہیں تھے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر تفتان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ایرانی فورسز کے قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں 10 سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے تھیں، مذکورہ حملے کی ذمہ داری مغربی بلوچستان میں متحرک مذہبی تنظیم جیش العدل نے قبول کرلی تھی۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

کچھ دنوں کے اندر اندر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں ہوا تو سخت سے سخت ردعمل پر مجبور ہونگے:مکران میں جناب وزیر اعلیٰ...
05/11/2024

کچھ دنوں کے اندر اندر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد نہیں ہوا تو سخت سے سخت ردعمل پر مجبور ہونگے:

مکران میں جناب وزیر اعلیٰ و کور کمانڈر بلوچستان کے جانب سے جرگہ کی انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

(رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان)

رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ پریس میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ملاقات میں ہمارے الائنس کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ الائنس کے تمام ڈیمانڈ جائز ہیں اور یہ بلوچستان کے لوگوں کا حق بھی ہے بہت جلد ان پر عمل درآمد کی کوشش کریں گے بارڈر میں ہفتے وار تین دنوں کی چھٹیوں کی منسوخی سمیت بلوچستان بھر میں تیل کی ترسیل پر عائد پابندی کو ہٹایا جائے گا مگر چار دن گزرنے کے باوجود ان مطالبات پر عمل درآمد شروع نہیں ہوا ہے بلکہ مزید ان میں سختی اور شدت لائی گئی ہے جسکی وجہ سے تمام لوگوں میں بے چینی اور غم و غصہ پایا جارہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے غلط اور بے بنیاد فیصلوں پر نظر ثانی کرے ان فیصلوں کی وجہ سے لوگوں کے اندر نفرت پیدا ہو رہی ہے جو کہ نیک شگون نہیں ہے الائنس کے ذمداران نے کہا اگر حکومت نے مکران جرگے میں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا اعلامیہ جاری نہیں کیا تو الائنس تمام سیاسی جماعتوں انجمن تاجران کے ساتھ مل کر عوامی قوت کے ساتھ اپنے حق کا دفاع کرے گا بار بار بلوچستان کو آزمائش کی پالیسی سے گزارنا قابل نفرت عمل اور صریحا زیادتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ اشتعال اور نفرت انگیز عمل پیدا کرنے سے گریز کرے حالات پہلے سے ہی نہایت مخدوش ہیں منفی عمل سے حالات مزید خرابی کی طرف جائیں گے اس لئے حکومت کا سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے بارڈر کے کاروبار پر لگائے گئے پابندیوں اور قدغنوں پر نظر ثانی کرے تاکہ حکومت اور عوام میں دوریاں کم ہوں۔
ترجمان:
رخشان مکران بارڈر ٹریڈ الائنس بلوچستان۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے تقریبا 15 گیگاواٹ(تقریبا 2.1 بلین ڈالر) کے شمسی پینل درآمد کیے۔بلوچستان پلس  گ...
05/11/2024

پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران چین سے تقریبا 15 گیگاواٹ(تقریبا 2.1 بلین ڈالر) کے شمسی پینل درآمد کیے۔

بلوچستان پلس

گزشتہ سال اس کے نتیجے میں گرڈ بجلی کی طلب میں 10.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، اس طرح طویل عرصے سے بجلی کی قلت کا شکار اس جنوبی ایشیائی ملک کے لئے توانائی کی پیداوار ضروری ہوگئی ہے۔
عالمی اور مقامی تجزیہ کاروں نے پاکستان کی شمسی توانائی کی طرف تیزی سے منتقلی کو صارفین کی جانب سے چلنے والی "شمسی ترقی" سے منسوب کیا ہے، جس کی بنیادی وجوہات بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، ٹیکنالوجی کی گرتی ہوئی قیمتیں اور مضبوط درآمدی رجحانات ہیں۔
کچھ عرصہ قبل فوٹو وولٹک فراہم کرنے والی عالمی کمپنی لونگی نے کراچی میں اپنی نئی پروڈکٹ ہائی مو ایکس 10 لانچ کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کی بیٹری کی کارکردگی 26.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کی ایک نئی تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ 2024 میں پاکستان میں ہماری شپمنٹ 3 گیگاواٹ تک پہنچ گئی اور مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے مجموعی شپمنٹ 7 گیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔
جولائی 2023 سے اگست 2024 کے درمیان پاکستان میں بجلی کی قیمتوں کو 14 مرتبہ ایڈجسٹ کیا گیا جس سے مقامی صارفین کو بجلی کے بلوں پر 455 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے پڑے۔ مارچ 2024 میں سب سے زیادہ اضافہ 7.06 روپے فی یونٹ ہوا تھا۔ بلومبرگ کے مطابق کچھ پاکستانیوں کا بجلی کا بل ان کے ماہانہ گھر کے کرایہ 100 سے 700 ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے برعکس ، شمسی پی وی نصب کرنے سے بل کو کم از کم 60 سے 70 تک کم کیا جاسکتا ہے۔
کراچی کی بجلی فراہم کرنے والی اہم کمپنی کے الیکٹرک کے چیف اسٹریٹجی آفیسر شہاب قادر خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں کے الیکٹرک قابل تجدید توانائی کے تقریبا 1200 میگاواٹ کے منصوبوں میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور آہستہ آہستہ مائع قدرتی گیس اور ایندھن کے تیل جیسے مہنگے توانائی کے ذرائع کو مرحلہ وار ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
واپڈا کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر پاکستان کو سستے چینی شمسی نظام کی فراہمی جاری رہتی ہے تو 2024 میں نصب شمسی توانائی کی صلاحیت 1.41 گیگا واٹ سے بڑھ کر 2029 تک 9.53 گیگا واٹ ہوجائے گی۔
ظاہر ہے، پی وی مصنوعات کی موجودہ عام قیمت اب بھی مقامی روایتی توانائی کی قیمت کی حد پر یا اس سے نیچے ہوسکتی ہے، لہذا اس کی کشش کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے. چائنا فوٹو وولٹک انڈسٹری ایسوسی ایشن (سی پی آئی اے) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل لیو ییانگ نے گوادر پرو کو بتایا کہ جیسے جیسے ہماری مصنوعات لاگت کو کم کرتی ہیں اور کارکردگی میں اضافہ کرتی ہیں، پاکستان، جنوبی ایشیا اور یہاں تک کہ دنیا میں ان کی کشش میں مزید اضافہ ہوگا۔
کچھ چینی کمپنیوں نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر مرکزی منصوبے تعمیر کرنا شروع کرنے کے علاوہ، روایتی توانائی کے لئے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے زیادہ مقامی لوگ بھی گھریلو فوٹو وولٹک کا رخ کر رہے ہیں۔ لیو نے مزید کہا کہ ان دونوں کا امتزاج مقامی پی وی کی طلب کی بھرپور ترقی کو مزید فروغ دے گا۔
لونگی کے پاکستان کے جنرل مینیجر علی ماجد نے زور دے کر کہا کہ عالمی فوٹو وولٹک صنعت پورے زور و شور سے ترقی کر رہی ہے. متعلقہ صنعتوں میں چین اور پاکستان کا تعاون موسمیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی ردعمل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، اعلی معیار کے شمسی پینلز کی فراہمی اور پائیدار توانائی کے حل کو فروغ دے کر، ہم ملک کو قابل تجدید توانائی کے اہداف کے حصول میں مدد دے رہے ہیں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

چین کے ویزا فری ممالک کی فہرست میں مزید 9 ملک شاملبلوچستان پلس چین نے ملک میں سیاحت اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کے ل...
05/11/2024

چین کے ویزا فری ممالک کی فہرست میں مزید 9 ملک شامل

بلوچستان پلس

چین نے ملک میں سیاحت اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ کے لیے ویزا فری ممالک کی فہرست میں مزید 9 ملک شامل کر لیے ہیں۔ ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق اب جنوبی کوریا، ناروے، فن لینڈ، سلواکیا، ڈنمارک، آئس لینڈ، اَندورا، موناکو اور لیکٹنسٹائن کے شہری چین میں بغیر ویزا کے داخل ہو سکیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کے مطابق 8 نومبر سے ان ممالک کے شہری کاروبار، سیاحت، خاندان کے لوگوں سے ملاقات یا ٹرانزٹ کے لیے چین میں ویزا کے بغیر داخل ہو سکیں گے۔ یہ پالیسی اگلے سال کے آخر تک نافذ رہے گی جس کے بعد چین کی ویزا فری فہرست میں کُل ممالک کی تعداد 25 ہو جائے گی۔ چین کورونا وبا کے بعد گزشتہ سال سے غیر ملکی شہریوں پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کر رہا ہے تاکہ ملک کی معیشت میں مثبت رجحان آئے اور امریکہ، یورپ اور ایشیائی ممالک کے ساتھ تناؤ کم کیا جا سکے۔ اس سے قبل فرانس اور جرمنی سمیت 16 ممالک کے شہریوں کو کاروبار، سیاحت، فیملی وزٹ اور ٹرانزٹ کے لیے 15 دن تک بغیر ویزے کے چین میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔دوسری جانب امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت مزید 54 ممالک کے شہریوں کو چین کی 37 داخلی بندرگاہوں میں سے کسی ایک کے ذریعے ملک میں داخل ہونے اور بغیر ویزا کے 72 یا 144 گھنٹے تک قیام کرنے کی اجازت ہے، بشرط یہ کہ ان کے پاس کسی دوسرے ملک کا آن ورڈ ٹکٹ موجود ہو۔ نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں، ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں نے چین کا دورہ کیا، جو کہ سال ہا سال 152 فیصد کا اضافہ ہے۔اس سال جنوری سے جون تک 85 لاکھ سے زیادہ ویزا فری انٹریاں ریکارڈ کی گئیں، جو کہ اندرون ملک چین کے سفر کا 58 فیصد بنتا ہے۔جولائی سے ستمبر کے عرصے کے دوران 81 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں نے چین کا دورہ کیا۔ ان میں سے 49 لاکھ ویزا فری انٹریاں تھیں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

کراچی کے تاجر نئی ائیرلائن شروع کرنے میں سنجیدہ ہیں، ان سے کہا ہے نام ’پی کے‘ رکھیں: گورنر سندھBalochistan plus  گورنر س...
05/11/2024

کراچی کے تاجر نئی ائیرلائن شروع کرنے میں سنجیدہ ہیں، ان سے کہا ہے نام ’پی کے‘ رکھیں: گورنر سندھ

Balochistan plus

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں نے وابستگی کی وجہ سے پی آئی اے لینے میں دلچسپی لی، کراچی کے تاجر مسلسل مجھ سے رابطہ کرکے ائیرلائن کے معاملے پربات کررہے ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ پی آئی اے سے ہمارے ملک اورنسلوں کی تاریخ جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجروں نے وابستگی کی وجہ سے پی آئی اے لینے میں دلچسپی لی، کراچی کے تاجر مسلسل مجھ سے رابطہ کرکے ائیرلائن کے معاملے پربات کررہے ہیں، کراچی کے تاجر چاہتے ہیں، ایک سال کیلئے پی آئی اے انھیں دی جائے۔

ان کا کہنا تھاکہ کراچی کے تاجر نئی ائیرلائن شروع کرنے میں بھی سنجیدہ ہیں، ان سے کہا ہے نئی ائیرلائن کا نام ’پی کے‘ رکھیں، نئی ائیرلائن میں پی کا مطلب پاکستان، کے معنی کراچی ہوں گے
https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

ایبٹ آباد:گلیات کے جنگلات میں آتشزدگی، آگ بجھانے کی کارروائی شروع نہ ہوسکیBalochistan plus گلیات کے جنگلات میں آتشزدگی...
05/11/2024

ایبٹ آباد:گلیات کے جنگلات میں آتشزدگی، آگ بجھانے کی کارروائی شروع نہ ہوسکی

Balochistan plus

گلیات کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد مقامی انتظامیہ یا محکمہ جنگلات کی جانب سے آگ بجھانے کی کارروائی تاحال شروع نہیں کی گئی۔

جنگلات میں آگ لگنے سے جنگلی حیات بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بلوچستان چمن کے قریب کوہ سلیمان میں چلغوزے کے جنگلات میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دونوں اطراف میں واقع چلغوزے کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے خیبر پختونخوا کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تھا۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

وانا میں رات گئے گاڑی پر راکٹ سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحقBalochistan plus پشاور: جنوبی وزیرستان کے علاق...
05/11/2024

وانا میں رات گئے گاڑی پر راکٹ سے حملہ، سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق
Balochistan plus

پشاور: جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں رات گئے باغیچہ اسٹاپ پر فیلڈر گاڑی پر نامعلوم افراد کے راکٹ حملے میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فیلڈر گاڑی کو پہلے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا اور پھر فائرنگ کی گئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں سی ٹی ڈی پولیس اہلکار اور 2 سویلین شامل ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے وانا اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیاتی رپورٹس اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کے سب سے منفرد، اور کوئٹہ کے پہلے سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

کوئٹہ: طالبہ کی کالج میں خود کشی کی کوششBalochistan plus  ساتھی طالبات کو بلا کر کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی ، شدید زخم...
05/11/2024

کوئٹہ: طالبہ کی کالج میں خود کشی کی کوشش

Balochistan plus

ساتھی طالبات کو بلا کر کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کالج زرائع...

گورنمٹ ڈگری گرلز کالج بروری روڑ پر ایک طالبہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر کالج کے چھت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی ہے کالج زرائع کے مطابق طالبہ کو ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ، جو شدید زخمی حالت میں ہے تاہم خود کشی کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، طالبہ کے اس اقدام سے دیگر طالبات میں خوف وہراس ، پھیل گئی، والدین نے کالج میں اس قسم کے واقعات کا نوٹس لینے اور کالج کے اردگرد ماحول کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات لینے کا مطالبہ کیا ہے....
https://whatsapp.com/channel/0029VaeGOnd4SpkKDKfjdo42

پہلا آل بسیمہ شہید کپٹن عیسیٰ شاہین فٹبال ٹورنامنٹ کا دھماکہ خیز فائنل میچ 🔥🔥شہید کپٹن عیسیٰ شاہین کلب قیصر آباد بمقابلہ...
30/10/2024

پہلا آل بسیمہ شہید کپٹن عیسیٰ شاہین فٹبال ٹورنامنٹ کا دھماکہ خیز فائنل میچ 🔥🔥

شہید کپٹن عیسیٰ شاہین کلب قیصر آباد بمقابلہ شہید کپٹن ضیاء جان کلب زیک😱😱

میچز تو بہت ہوتے گئے اور شائقین دیکھتے گئے لیکن اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں زیک کے مہمانوں کا مقابلہ قیصر آباد کے میزبانوں سے ہوگا 💯💫💫

اب شہید کیپٹن عیسیٰ شائین کلب کے نوجوان زیک کو بطور میزبانی شکست گفٹ کریں گے یا زیک کے شہسوار گھر میں گھس کر ماریں گے 🥶

سارے ٹورنامنٹ کا نچوڑ فائنل میچ زیک اور شہید عیسیٰ شائین کلب کا میچ ہوگا شائقین کا جوش زیک ہے تو شیدائیوں کا جذبہ قیصر آباد ہے💪💪

دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمنائیں ہیں ان میں سے میرا فیورٹ ٹیم شہید کپٹن عیسیٰ شاہین بسیمہ کلب رہے گا 💞💞

کلی قیصر آباد فٹبال گراؤنڈ 🏟️

واشک/ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئیواشک: سوراپ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت مکمل لاشیں ورثاء کے ح...
30/10/2024

واشک/ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی

واشک: سوراپ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت مکمل لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، لیویز ذرائع

واشک۔گزشتہ شب ناگ سوراپ کے مقام پر حادثے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے،لیویز ذرائع

واشک۔ دو کی شناخت عبد الحکیم ولد حاجی عبد الصمد مینگل اور عبد الخالق ولد دین محمد مینگل کا تعلق ضلع سوراب کے علاقے گدر کلی جوری ریکی زئی سے ہیں ،لیویز ذرائع

واشک۔جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت شاہ دوست ولد بہادر خان اور پیر محمد ولد عبدالواحد کے ناموں سے ہوئی ہیں قلات کے رہائشی ہیں ،لیویز ذرائع

واشک۔ لاشوں کو لیویز فورس نے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا ہے،لیویز ذرائع

اسماعیل عاصم جیو نیوز واشک

Address

Dubai
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan Plus posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Dubai

Show All