yasir official

yasir official Video's and shorts reels

28/11/2023

میں نجومی نہیں ہوں لیکن اس وقت آپ کا پاؤں دوسرے پاؤں کے اوپر ہے
🤪😋

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک ویڈیو کلپ آپ کی نظروں سے گزرا ہوگا ، جس میں سعودی عرب کے شہر نجران سے تعلق ...
28/11/2023

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ایک ویڈیو کلپ آپ کی نظروں سے گزرا ہوگا ، جس میں سعودی عرب کے شہر نجران سے تعلق رکھنے والے مرسل نامی شخص کے اہل و عیال اور قبیلے والے مقتول کے گھر والوں کے سامنے خون معافی کے لیے اکٹھے ہوئے تھے.
دیت کی قبولیت کے لیے فریادی بنے قبیلے کے بچوں سے لے کر بڑے بوڑھوں تک تمام لوگ مقتول کے اہل و عیال کے سامنے کھلے میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھتے، کمر سے بندھا خنجر کھول کر ریت میں گاڑتے اور سر پر سے رومال (شماغ) اتار کر اس کا ایک بل گردن کے گرد دیتے اور دوسرے سرے کو زمین میں پیوست خنجر سے باندھ دیتے، پھر سر پر باندھنے والے رومال کے اوپر بندھی کالی رسی جسے عقال کہتے ہیں اس سے اپنا دایاں یا بایاں گھٹنا باندھ دیتے اور اسی حالت میں جان بخشی کے لیے فریاد کرتے.

اس سارے منظر نامے کو سمجھنے سے پہلے تھوڑا سا پس منظر دیکھتے ہیں.

نبی کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ ﷺ "توکل" کیا ہے؟
نبی مکرم ﷺ نے جواب دیا کہ "اعقِلْها وتوكَّلْ".

یہ دو لفطی جواب کا معنی و مفہوم ہے کہ توکل کا مطلب یہ ہے کہ پہلے اونٹ کو رسی سے باندھ لو پھر خدا پر بھروسہ کر لو.

عرب کی قدیم تہذیب و ثقافت میں طریقہ تھا کہ اونٹ کو جب کسی جگہ اس نیت سے چھوڑا جاتا کہ مالک کے دور جانے کی صورت میں اونٹ قریب ہی چرتا رہے اور نہ تو بھاگ سکے اور نہ ہی گم ہوسکے یعنی اس کی نقل و حرکت محدود ہوجائے تو وہ اونٹ کی اگلی ٹانگ کا گھٹنا پیچھے کی جانب موڑ کر ران کے ساتھ ملا کر اسے کس کر باندھ دیتے اور باقی تین ٹانگوں کو آزاد رہنے دیتے، یوں اونٹ وقتی طور پر دوڑنے بھاگنے سے معذور ہوجاتا اور یہ طریقہ اونٹ کی حفاظت کہلاتا تھا.
عرب جس رسی سے اونٹ کو باندھتے تھے اسے اور باندھنے کے عمل کو عقال کہتے تھے.
اس زمانے میں صحراؤں میں رہنے والے لوگوں کی معیشت کا زیادہ تر انحصار جانور پالنے پر ہوتا تھا لہٰذا عقال یا رسی کا ٹکڑا عرب بدو اپنے سر یا کمر کے گرد لپیٹ کر رکھتے تھے.

اسی طرح جب انسان کسی مسئلے یا پریشانی میں مبتلا ہوجاتا تو وہ فوراً اپنے آپ کو جز وقتی طور پر اردگرد کے ماحول سے لاتعلق کردیتا، پرسکون ہونے کی کوشش کرتا، خیالات کو وقتی طور پر مطلوبہ نقطے پر مرکوز کرکے باندھ دیتا اور انہیں بھٹکنے سے روک کر علم و دانش کی چراگاہوں میں غور و فکر کرتا، فہم و تدبر سے اچھائی برائی میں تمیز کرتا اور اپنے آپ کو ناقص خیالات میں غرق ہوکر بھٹکنے سے روک لیتا یا اپنی سوچ کو محدود کردیتا تھا، انسان کی ادراکی قوتوں میں سے اس قوت کو جو صوابدید کے ذریعے برے بھلے میں تمیز کرنے کے قابل بناتی اونٹ کے عقال سے اخذ کرکے عقل کا نام دے دیا گیا.

اسی قدیم تہذیب و ثقافت کے تحت مرسل نامی شخص کے عزیز و اقارب کا بھی عقال کے ساتھ اپنے گھٹنے کو باندھ کر یہ باور کرانا مقصود تھا کہ ہم نے اپنا آپ اور اپنی عقل آپ کے سامنے گروی رکھ دی ہے، جب انسان اپنی عقل کو گروی رکھتا ہے تو اس کا مطلب ہے وہ مجازاً اپنے آپ کو دوسرے کی غلامی میں دے رہا ہے کہ اس کے مطالبے کے بدلے اس کے ساتھ جو چاہے سلوک کیا جائے اب اس کا اختیار اس مالک کے پاس ہے جس کو اپنا سب کچھ سونپ دیا ہے.

جاتے جاتے عقال یا سر پر باندھنے والی کالی رسی کا ذکر بھی ہوجائے. پہلے پہل یہ رسی مختلف رنگوں کی ہوتی تھی. مگر جب سقوط اندلس ہوا تو اہل عرب نے غم کے اظہار کے لیے اس رسی کو سیاہ کرکے سروں پر باندھ لیا، اس کے بعد سیاہ عقال کا ہی رواج پڑھ گیا

دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں
26/11/2023

دیکھنے کے لیے تیار ہو جائیں

آپ کے علاقے کی فضا کیسی ہے
24/11/2023

آپ کے علاقے کی فضا کیسی ہے

14/11/2023

ہائے یوٹیوب سے کمائی کرنے کی تگ و دو میں ننگا کھڑا سماج ۔ ویوز لینے کے واسطے باندر بن کر الٹا لٹکتے لوگ۔ گھٹیا، ذو معنی تھمب نیلز کا کاروبار، جعلی خبروں کا دھندا۔ زرد صحافت کے لاروں کی کالونی۔ اپنی خواہشات کے رنگ میں” تجزئیے”۔جسمانی نمائش کا بازار۔ گالم گلوچ زبان۔ گھٹیا جنسی مواد پر مبنی ویڈیوز ۔ بھولا ریکارڈ جنریشن

جو جتنا نیچ اس کا چینل اتنا کامیاب۔ مسلسل نان سٹاپ فضول اور بے ربط بولنے کی مشقیں۔ کانٹینٹ کی ہوس میں جعلی پروڈکشن۔ ایک سے بڑھ کر ایک مداری اور ان کے آگے باندر بن کر ناچتی نسلیں۔

نفسیاتی بیماریوں کے شکار لوگوں کا ہجوم ہے۔ ایک بدنام صفت آنجہانی گورے کا قول یاد آ گیا "اگر تم اپنی کسی قابلیت سے مشہور نہیں ہو سکتے تو اپنی کسی نیچ حرکت سے بدنام ہو جاؤ"۔لوگوں نے یہی کلیہ اپنا رکھا ہے کیونکہ ہنر دکھانے کو اور کچھ ہے نہیں۔

عوام انٹرٹینمنٹ مانگتی ہے۔ اونلی انٹرٹینمنٹ وہ بھی سستی ، ننگی اور ٹُچی۔ فیسبک پر انٹرٹینمنٹ، یوٹیوب پر انٹرٹینمنٹ ، ٹی وی پر انٹرٹینمنٹ، نوکری و گھر پر انٹرٹینمنٹ۔

تعلیم سے دور، شعور سے پڑے ایک ہجوم ہے جس کے ہاتھ ڈالر کمانے کا ذریعہ لگ چکا ہے۔ نہ کوئی اخلاقیات باقی رہی ہیں نہ ہی کوئی اصول باقی ہیں۔ جو منہ میں آئے ہانک دو۔ جب دل چاہے بے لباس ہو جاؤ۔ صرف ایک ویو کی خاطر۔ ارسطو نے کہا تھا “انسان سماجی جانور ہے” مگر مجھے تو لگتا ہے کہ مملکتِ خداداد پاکستان میں یوٹیوب و ٹک ٹاک واقعی جانوروں کا اڈہ ہے جہاں ہر کسی نے اپنے کرتب پر ٹکٹ لگا رکھی ہے۔

ایک قصہ یاد آ رہا ہے۔ ایک صوفی تھکا ہارا جنگل سے جا رہا تھا اور چلتے چلتے ایک ایسی جگہ پر پہنچ گیا جہاں جنگل کے جانوروں کا اجتماع تھا اور محفل مباحثہ گرم تھی ۔ اس صوفی کو چونکہ جانوروں کی بولیوں کا علم تھا اس لیے وہ رک کر سننے لگا ۔ مباحثے کی صدارت ایک بوڑھے شیر کی سپرد تھی ۔

سب سے پہلے لومڑی اسٹیج پر آئی اور کہا “بردارنِ دشت سنئیے اور یاد رکھئیے کہ چاند سورج سے بڑا ہے اور اس زیادہ روشن ہے"۔

ہاتھی نے اپنی باری پر کہا " گرمیاں سردیوں کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈی ہوتی ہیں " ۔

جب باگھ اسٹیج پر آیا تو سارے جانور اس کی خوبصورتی سے مسحور ہو گئے ۔ اس نے اپنے پیلے بدن پر سیاہ دھاریوں کو لہرا کر کہا "سنو بھائیو ! دریا ہمیشہ سے اوپر کو چڑھتے ہیں"۔

صوفی نے شیر ببر سے کہا صاحبِ صدر ! یہ سب غضب کے مقرر ہیں اور ان کی وضاحت نے اس محفل کو ہلا کر رکھ دیا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ سارے مقررین نے سارے ہی بیان غلط دیئے ہیں اور ہر بات الٹ کہی ہے۔ سامعین کو یا تو پتہ نہیں یا انہوں نے توجہ نہیں دی یا پھر وہ لا تعلقی سے سنتے رہے ہیں ۔ ایسی احمقانہ اور غلط باتیں کرنے کی کس نے اجازت دی ؟

شیر نے کہا " صوفی صاحب ! یہ واقعی ایک عیب دار بات ہے اور شرمناک بات ہے لیکن ہمارے سامعین انٹرٹینمنٹ مانگتے ہیں۔ انلائٹنمنٹ (Enlightenment) نہیں ۔ پتہ نہیں ہم کو یہ عادت کیسے پڑی لیکن پڑ گئی ہے صوفی صاحب "۔

جس طرف دیکھو ہر جگہ تاحدِ نظر زوال ہے۔ ایک گرد و غبار کا طوفان ہے جس کے بیچ ہم جیسے منہ ڈھانپے سانس لینے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہوا آلودہ ہو چکی ہے۔

تحریر: سید مہدی بُخاری

QUDRAT KA NIZAMAustralia 91/7Australia 292/79
08/11/2023

QUDRAT KA NIZAM
Australia 91/7
Australia 292/79


20/07/2023

اب سرائیکی صوبہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا معروف سنگر چاہت فتح علی خان نے راگ محبت گا کر سرائیکیوں پر اور صوبہ سرائیکستان پر بہت بڑا احسان کر دیا

12/07/2023

محرم الحرام کی آمد ہے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے عقائد و مقدسات کا احترام کریں اپنا فوکس صرف اپنی مذہبی عبادات پر رکھیں، علماء و ذاکرین کو بھی چاہیئے کہ باہمی رواداری اور نواسہء رسولؐ کے پیغامِ انسانیت ، جذبہ حُریت و قربانی کو اجاگر کرنے پر تقاریر کریں، فسادی اور فرقہ پرستوں کی ہم سب مل کر مذمت کریں -
یہ محرم الحرام ہماری اپنی ذاتی شخصیات میں باحیثیت انسان تبدیلی کا سبب بننا چاہیئے،

باولا پن Rabiesبے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر کا انج...
12/07/2023

باولا پن Rabies
بے شک اسکا کوئی علاج نہیں اور انجام موت ہے بلکہ ڈاکٹر حضرات لواحقین سے دستخط لے کے خود مریض کو زہر کا انجیکشن لگا دیتے ہیں کیونکہ مریض ہر کسی کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے اور جسکو کاٹ لے اس میں بھی Rabies virus منتقل ہو جاتا ہے. اگر آپ کے علم میں کوئی ایسا مریض آئے تو برائے مہربانی اس کے گھر والوں کو بولیں کہ جو علاج میں ابھی بتانے لگا ہوں یہ ضرور آزما کے دیکھ لیں انشااللہ ضرور شفاء نصیب ہو گی.

عللاج نمبر 1 اگیوامریکانہ Agave Americana یہ قبرستانوں میں عام پایا جاتا ہے ..
پنجابی میں اس کو لپھڑا (کوار گندل) کہتے ھیں.کشمیری میں اس کو ,, کمال گندل ,, بولتے ہیں اس لیے کہ یہ کمال کی چیز ہے اور بہت سی بیماریوں میں استمال ہوتی ہے ۔۔اسے کیوڑہ بھی کہتے ہیں ۔

پہچان کیلیے اسکی تصویر لگا دی ہے. اس پودے کا ایک پتا مریض کے آگے پھینک دیں وہ خود ہی اسکو کھانا شروع کر دے گا. جوں جوں کھاتا جائے گا اسکا پاگل پن اور Rabies جاتا جائے گا.

عللاج نمبر 2: ہومیوپیتھی کی ایک دوائی ہے Lysin 1M اس کے 5 قطرے مریض کے منہ میں ڈال دیں اور ہر 3 گھنٹے بعد دہراتے رہیں جب تک مریض کے حواس نہ بحال ہو جائیں. آپ اس میسج کو اپنی وال پر بھی post کر دیں کسی ایک کی بھی جان بچ جائے تو سمجھیں ساری انسانیت کو بچا لیا

11/07/2023

Big fight 2 pakistani groups in Oman 🇴🇲 پیسوں کے لین دین پر ہونے والی بحث و تکرار ایک بڑی لڑائی میں بدل گئی تفصیلات کے مطابق عمان میں دو پاکستانی گروپوں میں پیسوں کے لین دین کے معاملے میں ہونے والی بحث ایک بڑی لڑائی میں بدل گئی اور عمان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو گرفتار کر لیا

09/07/2023

Punjabi folk tappy mahiye پنجابی فوک دیسی ٹپے ماہیے .mahiye

انا للہ وانا الیہ راجعون 😢اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر تری...
06/07/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون 😢
اطلاعات کے مطابق جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی.

06/07/2023

پنجاب کے غیر قانونی نگران وزیر کھیل وہاب ریاض کا بارشوں کے بعد لاہور کی سڑکوں کا ہنگامی دورہ، ساتھ کیمرہ مین بھی موجود! ابھی تک کسی کو یہ سمجھ نہیں آئی کہ یہ اتنے لمبے شوز پہن یہاں کر کیا رہا ہے

05/07/2023

Kaptan babar Azam coming back home from perform hajj 2023 کپتان بابر اعظم حج بیت اللہ ادا کرنے کے بعد واپس پاکستان اپنے گھر لوٹ آئے اور وہاں پے کیسا ماحول رہا اور کیسے روح پرور مناظر دیکھے وہ بیان کرتے ہوئے اور ساتھ میں بہت ہی اچھا پیغام بھی دیا سب مسلمانوں کو اور اپنے چاہنے والوں کو

01/07/2023

I've received 900 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

Address

Bostan Ajman
Al Ajman
00000

Telephone

+971561407862

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when yasir official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to yasir official:

Share