کاٹلنگ جرنلسٹ

کاٹلنگ جرنلسٹ رحیم اللہ یوسفزئی پریس کلب نائب صدر ، پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ ممبر ضلع مردان تحصیل کاٹلنگ ، روزنامہ میدان نمائندہ تحصیل کاٹلنگ۔

06/01/2025
06/01/2025

رحیم اللہ یوسفزئی پریس کلب کاٹلنگ

06/01/2025
سنگ بنیاد سپورٹس گراؤنڈ مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی
05/01/2025

سنگ بنیاد سپورٹس گراؤنڈ مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی

ڈیڈک چیئرمین زرشاد خان نے شموزئی سپورٹس گراؤنڈ کو نامور صحافی (مرحوم) رحیم اللہ یوسفزئی کے نام سے منسوب کر نے کا اعلان کر دیا۔
سنگ بنیاد تقریب میں تحصیل کاٹلنگ کے چیئرمین ریاض خان، پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی عہدیداران، کارکنان اور علاقے کے معززین سمیت رحیم اللہ یوسفزئی پریس کلب کاٹلنگ کے صحافیوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر مختلف مقررین نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور علاقے کی ترقی کے لیے ایسے مزید منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماعی دعا کی۔

کاٹلنگ حجرہ جمیل خان ایڈوکیٹ کاٹلنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سا...
05/01/2025

کاٹلنگ حجرہ جمیل خان ایڈوکیٹ کاٹلنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر تحصیل کاٹلنگ کے جیالوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی اور اپنے قائد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مقررین نے ان کے ملکی ترقی، آئین کی تشکیل اور جمہوریت کے فروغ کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو سراہا

عارف زمان بھائی کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں
05/01/2025

عارف زمان بھائی کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

05/01/2025

کاٹلنگ میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں کا نہ رکھنے والا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح واڑہ کنج طاوس خان کورونہ سے 50 کے وی کا ٹرانسفارمر چوری ۔۔آخر یہ کون ہے۔۔۔؟

05/01/2025

کاٹلنگ میں ٹرانسفارمر چوری کی وارداتوں کا نہ رکھنے والا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح واڑہ کنج طاوس خان کورونہ سے 50 کے وی کا ٹرانسفارمر چوری ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ یہ معاملہ علاقے کے لوگوں کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہا ہے، کیونکہ بجلی کی عدم دستیابی زندگی کو مشکل بنا دیتی ہے۔
علاقہ عمایدین کا کہنا ہے کہ پولیس اور متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ ان چوروں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کریں۔

افسوسناک خبر ۔۔۔پشاور کے علاقے تہکال میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور ایک زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق ...
04/01/2025

افسوسناک خبر ۔۔۔
پشاور کے علاقے تہکال میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور ایک زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ جانبحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے، پولیس ذرائع

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آج سے تقریباً  31 سال پہلے سن 1993کا ہے ۔۔یہ بچہ شہید شیراز الاسلام ولد حمید الحق کاکا ساکن ا...
04/01/2025

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ آج سے تقریباً 31 سال پہلے سن 1993کا ہے ۔۔
یہ بچہ شہید شیراز الاسلام ولد حمید الحق کاکا ساکن اینزرگئ جو ہمارے پڑوسی بھی تھے اور میرے خاص دوستوں میں سے تھے۔نہایت افسوس ہے کہ اتنی کم عمر میں وہ ایک حادثے کا شکار ہو کر ہم سے جدا ہو گئے تھے لیکن ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔شہید شیراز الاسلام نہ صرف ایک بہترین دوست تھے بلکہ وہ ایک ایسی شخصیت تھے جو دوسروں کے دلوں میں خوشی بکھیرنے کا ہنر رکھتے تھے۔ ان کی قابلیت، خوش اخلاقی، اور معصومیت نے ان کو سب کے لیے خاص بنا دیا تھا۔
اسی دن میں ، توفیق الرحمن اور شہید شیراز الاسلام روڈ کے کنارے کھیل رہے تھے اسی دوران ایک ٹریکٹر ٹرالی جو گنے سے لوڈ تھا جسے شہید شیراز الاسلام نے دیکھتے ہی ان کا وہ آخری جملہ کہ "میں ایک گنا نکال کر لاتا ہوں ہم سب مل کر چوسیں گے" میں اور توفیق الرحمن کبھی نہیں بھول سکتے۔کہہ کر جیسے ہی ٹرالی کے پاس پہنچا تو اس کا پاؤں پھسل کر ٹرالی کے نیچے آیا اور ایک لمحے میں ہماری آنکھوں کے سامنے شیراز الاسلام اس فانی دنیا سے چلےگئے ۔شہید شیراز الاسلام کی موت اس وقت علاقے کی المناک موت تھا ہر طرف وہ چیہیں وہ رونے کی آوازیں مجھے آج بھی سنائی دیتی ہے۔جو میرے بچپن کی ناپسندیدہ یادوں میں سے ہیں جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید شیراز الاسلام کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند کرے۔ آمین ثم آمین۔

عارف زمان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔ اس موقع پر ڈی آر سی ممبر فتح خان، سابقہ ناظم زوار حسین، ارشد ...
04/01/2025

عارف زمان عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔ اس موقع پر ڈی آر سی ممبر فتح خان، سابقہ ناظم زوار حسین، ارشد خان، ملک واصف علی سمیت علاقہ کے دیگر معززین نے ان کے گھر پہنچ کر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران عمرہ کی سعادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عارف زمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر معززین نے عارف زمان کے عمرہ کی ادائیگی کو ایک عظیم سعادت قرار دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی عبادات کو قبول فرمائے اور مزید برکت عطا کرے۔ ملاقات کے دوران عمرہ کے روحانی تجربات اور اس کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

04/01/2025

تحصیل کاٹلنگ میں ٹرانسفارمر چوروں کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ بے لگام ٹرانسفارمر چوروں کی وارداتوں میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ چوروں نے چڑچوڑ سے ایک اور ٹرانسفارمر اڑا لیا۔۔
رپورٹ ۔۔۔ وصال خان فنانس سیکرٹری رحیم اللہ یوسفزئی پریس کلب کاٹلنگ۔

Address

43
Al Ajman
00000

Telephone

+923159622300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کاٹلنگ جرنلسٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کاٹلنگ جرنلسٹ:

Videos

Share

Category