FATA Grand Alliance دا قبائیلی لوئے اتحاد

FATA Grand Alliance   دا قبائیلی لوئے اتحاد زندگی سے پیار

25/05/2024
ادلے کا بدلہ
05/08/2023

ادلے کا بدلہ

23/06/2023

خیبر، کرم، شمالی وزیرستان اور اورکزئی اضلاع میں عوا می رویو ں میں مثبت تبدیلی لانے اور سوشل میڈیا کے صحافیوں کی استعداد بڑھانے کیلئے کیلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد دور رس نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہو گا
پشاور:مقامی ہوٹل میں فاسٹ ٹریک کمیونیکیشن کے ذریعے کمیونٹی ریزیلیٔنس ایکٹیویٹی نارتھ (CRA-N) کے زیر اہتمام خیبر، کرم، شمالی وزیرستان اور اورکزئی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کے صحافیوں کی استعداد بڑھانے کی مو ضوع پر منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں شرکا نے پرامن اور مستحکم معاشرےکے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔اور کہا کہ فاسٹ ٹریک کے ذریعے چلنے والا سی آر اے نارتھ کا موجودہ منصوبہ انتھائی اہم نوعیت کا حامل ہے ۔جس کا جاری رہنا پرامن اور مستحکم معاشرےکے قیام کیلئے بہت ضروری ہے ۔کیونکہ فاسٹ ٹریک کمیو ینکیشن نے اس منصوبے کو نہ صرف کمیو نٹی موبلائزیشن اور آگاہی کے فلسفے کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا ہے بلکہ ان اضلاع میں مشاورتی اجلاسوں میں ریزیلیٔنس تھنک ٹینک کے ممبران کا چنائو کر کےکمیونٹی ریزیلیٔنس ایکٹیویٹی نارتھ (CRA-N) کیلئے اس قسم کے عوامی اہمیت کے مزید منصوبے بنانے اور چلانے کی راہ بھی ہموار کی ہے
ان مقاصد کے حصول کیلئے سی آر اے نارتھ 2018 سے علاقائی اور ضلعی سطح پر حکومت خیبر پختونخو کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے، تاکہ ان کمیونٹیز کے درمیان سماجی ہم آہنگی، شہری مشغولیت اور عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی ،انضمام کے بعد عوام کو مودہ نظام کے بارے میںآگاہی دینے ،عوامی اہمیت کے حامل سرکاری اور نجی اداروں کے منصوبوں میں انکی شرکت کو یقینی بنایا جائے
خیبر، کرم، شمالی وزیرستان اور اورکزئی اضلاع کے سوشل میڈیا کے صحافیوں نے سیشن میں پرامن اور مستحکم معاشرہ کے قیام کی راہ میں چیلنجوں اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے اپنے مثبت کردار ادا کرنے کے بارے میں بہت کچھ سیکھا اور کہا کہ سوشل میڈیا نے کمیونٹیز کو معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے آواز اٹھانے کے قابل بنایا ہے۔
مایہ ناز ٹرینرز مائرہ عمران ،یاسر مسعود آفاق اور سید نبیل امتیاز نے پرامن اور مستحکم معاشرےکے قیام اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی راہ میں غلط معلومات(Dis-information) جھوٹی خبر(Mis-information) اور بدنام کرنے کے لئےمعلومات کا استمال(Mal -iformation) جیسے سب سے بڑےچیلنجز پر قابو پانے کیلئے سوشل میڈیا کے صحافیوں کو کردار ادا کرنے پر زور دیا
سوشل میڈیا کے صحافیوں نے توقع ظاہر کی کہ ان مقاصد کے حصول کیلئے اعلیٰ حکام ضم اضلاع میں انٹرنیٹ سروس فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ سوشل میڈیاکے صحافیوں کے ذریعے پرامن اور مستحکم معاشرےکا قیام یقینی بنایا جا سکے۔
سوشل میڈیا اایکٹیوسٹس نے اپنے اپنے اضلاع کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے ،اخلاقیات اور اقدار پر مبنی مثبت صحافت کے اصولوں کے فروغ دینے کے بارے میں بھی سیکھااور اسٹوری آئیڈیازپر بھی کام کیا جسے انہوں نے ورکشاپ کے اختتام پر پیش کیا۔
آخر میں شرکا نے کمیونٹی ریزیلینس ایکٹیویٹی – نارتھ، ٹرینرز اور فاسٹ ٹریک کمیونیکیشن کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ نوجوانوں کو منفی سے مثبت سرگرمیوں کی طرف لانے کیلئےاس طرح کے آگاہی مہم کا جاری رہنا بہت ضروری ہے ۔
سیشن کا اختتام سوشل میڈیاکے صحافیوں کے اس عہد کے ساتھ ہوا کہ وہ موجودہ پروجیکٹ سے متعلق پہلے سے بنائے گئے میڈیا کیمپینز اور اپنے اپنے نئے بننے والے مواد کو اپنے سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک زیادہ مؤثر طریقے سے پہنچا ئیںگے ۔اور کہا کہ ہم ریزیلیٔنس تھنک ٹینک کے ممبر بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور انکو کامیاب بانے کیلئے دنیا بھر میں اس کےپیغام کو مثبت طریقے سے پھیلائینگے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے

24/05/2023

ڈائمنڈ گروپ آف کمپنی کوہاٹ
مزید معلومات کےلئے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں
03301110005

Address

Street 4
Al Ain
0000

Telephone

+923045224452

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FATA Grand Alliance دا قبائیلی لوئے اتحاد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FATA Grand Alliance دا قبائیلی لوئے اتحاد:

Share

Category


Other TV Channels in Al Ain

Show All