10/01/2026
اہلِ علاقہ مندیو شدید مجبوری کا شکار ہیں کیونکہ ہمارے😭👇👇 علاقے میں یوفون ٹاور گزشتہ تقریباً دو سال سے مسلسل نیٹ ورک مسائل کا شکار ہے۔ ہفتے میں چار دن ٹاور مکمل بند رہتا ہے اور جو دو دن چلتا ہے اس میں بھی تین سے چار گھنٹے نیٹ ورک غائب رہتا ہے۔ ٹاور کے ذمہ داروں سے بات کی جائے تو ہر بار کہا جاتا ہے کہ کبھی جینریٹر خراب ہے، کبھی ٹاور میں مسئلہ ہے، یا پھر تیل نہیں ہے۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ٹاور کی میزبان فیملی کے خلاف نہ بات کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے مخالف ہیں، لیکن مسئلہ اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے۔ اسی لیے انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر بنوں سے پرزور درخواست ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے اور مکمل انکوائری کروا کر اصل مسئلہ سامنے لایا جائے۔ ہمارے امتحانات بھی قریب ہیں اور پورے علاقے کو نیٹ ورک کی شدید ضرورت ہے۔ دو سال سے یہ مشکل مسلسل برداشت کر رہے ہیں،
مہربانی کرکے اس سنگین مسئلے پر فوری ایکشن لیا جائے۔
🙏🙏پلیز اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں 🙏🙏 Deputy Commissioner Bannu Talent: