Neelum TV

Neelum TV neelumtv.com is a modern & reliable digital news platform, leading authentic journalism across the USA, UAE, Pakistan, AJK, GB, & beyond.

We bring you the latest news, unbiased analyses, and investigative reports to keep you informed with the truth.

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی س...
12/01/2025

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی سے ملاقات کی اجازت مل گئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی ۔

اسد قیصر نے کہا تھا کہ بہت بڑا سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیوں نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں سنجیدگی ہو تو لیڈرشپ کا ان پٹ ضروری ہے، ن لیگ کو چاہیے کہ اپنا واضح مؤقف بیان کرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا تھا کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے، اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں، مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے ۔

ملازمت کا جھانسہ، رکشہ ڈرائیور اور دوست کی لڑکی کیساتھ زیادتی ۔بھارتی  ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں خاتون کیلئے ملا...
12/01/2025

ملازمت کا جھانسہ، رکشہ ڈرائیور اور دوست کی لڑکی کیساتھ زیادتی ۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں خاتون کیلئے ملازمت کی پیشکش ڈراؤنا خواب بن گئی، رکشہ ڈرائیور اور اسکے ساتھی نے اجتماعی زیادتی کا شکار بنادیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک 20 سالہ لڑکی کے ساتھ رکشہ ڈرائیور اور اس کے دوست نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔

واقعہ کانپور کے مہاراج پور تھانہ کے علاقے میں جمعہ کے روز پیش آیا۔ ڈی سی پی ایسٹ زون منوج کمار پانڈے کے مطابق اوناؤ ضلع سے تعلق رکھنے والی خاتون چیکری علاقے میں آٹو ڈرائیور دیپک کشواہا سے ملنے گئی تھی، جس نے چند روز قبل اسے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا تھا ۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ دیپک نے اپنے دوست سورج کشواہا کو بھی وہاں بلایا اور دونوں ملازمت کی متلاشی خاتون کو رکشہ میں گھماتے رہے، بعد میں وہ خاتون کو ویرانے میں لے گئے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق خاتون ملزمان کے چنگل سے فرار ہو کر اپنے گھر پہنچی اور اپنے اہل خانہ کو اپنے ساتھ ہونے والے ظلم کی داستان سنائی۔

خاتون نے جمعرات کو مہاراج پور تھانے میں شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے دیپک اور سورج کو گرفتار کرلیا۔

ڈی سی پی کے مطابق دونوں ملزمان نے خاتون کے ساتھ ریپ کا اعتراف کر لیا۔ دونوں کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

بھارتی اسپورٹس ویمن کیساتھ زیادتی، کوچز سمیت 60 سے زائد افراد ملوث ۔بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال ت...
12/01/2025

بھارتی اسپورٹس ویمن کیساتھ زیادتی، کوچز سمیت 60 سے زائد افراد ملوث ۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک اسپورٹس ویمن کو دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں 60 زائد افراد ملوث ہیں جن میں کوچز بھی شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ پٹھانم تھٹہ میں ایک لڑکی کے ساتھ دو سال کے دوران بار بار زیادتی کے الزام میں چار ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کیس میں 60 سے زائد افراد کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔

دو ماہ قبل 18 برس کی ہونے والی اس متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ اسے 16 سال کی عمر سے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

معاملہ کیسے سامنے آیا؟
یہ معاملہ اُس وقت منظرعام پر آیا جب متاثرہ لڑکی کے تعلیمی ادارے کے اساتذہ نے اس کے رویے میں تبدیلیوں کو نوٹ کرتے ہوئے یہ معاملہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو سونپا، جس کے بعد کونسلنگ کے دوران لڑکی نے چونکا دینے والے انکشافات کیے۔

گرفتاریاں
کیرالہ پولیس نے بتایا کہ اس کیس میں دو ایف آئی آرز کے تحت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک اور ملزم پہلے ہی ایک الگ کیس میں جیل میں تھا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھانم تھٹہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین راجیو این نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے سب سے پہلے ایک اسکول کے کونسلنگ سیشن میں جنسی زیادتی کے بارے میں بات کی۔ کونسلرز کی جانب سے معاملہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو بھیجنے کے بعد پولیس کیس درج کیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کو کیرالہ کے پٹھانم تھٹہ کے مختلف مقامات پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جن میں کھیل کے کیمپس بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں کوچز، ہم جماعت اور مقامی رہائشی ملوث تھے۔

ملزمان کی شناخت کیسے ہوئی؟
رپورٹ کے مطابق لڑکی کے پاس ذاتی موبائل فون نہیں تھا اور اس نے اپنے والد کے موبائل میں تقریباً 40 افراد کے نمبر محفوظ کیے تھے جو اس کے ساتھ زیادتی میں ملوث تھے۔

کونسلنگ اور نفسیاتی جانچ کے بعد کیس درج
چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے ارکان نے متاثرہ لڑکی کو ایک ماہر نفسیات کے پاس کونسلنگ کےلیے بھیجا تاکہ الزامات کی تصدیق ہو سکے۔ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کیس کی غیر معمولی نوعیت کو دیکھتے ہوئے پولیس کو آگاہ کیا گیا۔

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم میں اضافے کا اعلان ۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وینز ویلا کے تیسری بار صدر من...
12/01/2025

وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر انعامی رقم میں اضافے کا اعلان ۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے وینز ویلا کے تیسری بار صدر منتخب ہونے والے نیکولس مدورو کو گرفتار کرانے میں معاونت فراہم کرنے والے کے لیے 25 ملین امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل نیکولس مدورو کے حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے اعلان کی گئی رقم 15 ملین ڈالر تھی، جبکہ حالیہ اعلان میں مزید 10 ملین ڈالر اضافے کا اعلان ان کی تیسری بار عہدۂ صدارت سنبھالنے پر سامنے آیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر 2013ء سے کامیاب قرار پارہے ہیں

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے اپوزیشن رہنما ایڈمنڈو گونز الیز بھاری اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے، جن کو امریکا سمیت کئی ممالک نے صدر تسلیم کرلیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ امریکی صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے وینزویلا کے دوبارہ منتخب ہونے والے صدر مدورو پر منشیات اسمگلنگ کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی کابینہ میں شامل وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے بھی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ وینزویلا کی قومی پیٹرولیم کمپنی ’پی ڈی وی ایس اے ‘ کے سربراہ اور دیگر 8 آفیشلز پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

فرانس، اسٹراس بگ میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، 20 افراد زخمیفرانس کے شہر اسٹراس بگ میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، حاد...
12/01/2025

فرانس، اسٹراس بگ میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، 20 افراد زخمی

فرانس کے شہر اسٹراس بگ میں دو ٹرام آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق اسٹراس بگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر ہوئے حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

اسٹراس بگ 1994 میں ٹرام سروس دوبارہ شروع کرنے والا پہلا فرانسیسی شہر ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں ٹرام سروس 1960 میں بند کر دی گئی تھی۔

شہر قائد میں بے ہنگم اور ہیوی ٹریفک کی غفلت کی بھینٹ چڑھ کر سال کے 11 روز میں 28 شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 270 سے ...
12/01/2025

شہر قائد میں بے ہنگم اور ہیوی ٹریفک کی غفلت کی بھینٹ چڑھ کر سال کے 11 روز میں 28 شہری اپنی جانیں گنوا بیٹھے جبکہ 270 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

پاکستان آزادکشمیر گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں بدلتے حالات، دلچسپ اور دیگر اہم خبروں کے لئیے نیلم ٹی وی کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں 👇
youtube.com/

وادی نیلم میں حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحقآزادکشمیر ( نیلم نیوز )وادی نیلم کے گاؤں ہلمت میں ایک حا...
12/01/2025

وادی نیلم میں حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق

آزادکشمیر ( نیلم نیوز )وادی نیلم کے گاؤں ہلمت میں ایک حاملہ خاتون طبی امداد نہ ملنے پر بچے سمیت جاں بحق ہو گئی۔

حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر مقامی اے ڈی ایس اسپتال لایا گیا ، ورثا نے بتایا کہ اے ڈی ایس اسپتال میں نرس نہ ہونے پر مریضہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال ریفر کیا گیا۔

ورثا کے مطابق سڑک کی بندش پر مریضہ کو کندھوں پر اٹھا کر لایا جا رہا تھا کہ خاتون راستے میں دم توڑ گئی۔

واضح رہے کہ وادی نیلم کے دورافتادہ علاقے گریس ویلی کی سڑک برف باری کی وجہ سے 15روز سے بند ہے ۔

اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسویٹر خراب ہونے کی وجہ سے سڑک کی بحال نہیں ہو سکی۔

ملک کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے سڑکوں کی بندش کے خلاف مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے ۔

🔷 پاکستان آزادکشمیر گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں بدلتے حالات، دلچسپ اور دیگر اہم خبروں کے لئیے نیلم ٹی وی کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں 👇
youtube.com/

11/01/2025

🔷 وادی نیلم میں انوکھا احتجاج ❗


11/01/2025

آج کی اہم خبریں ۔


11/01/2025

وادی نیلم میں رکشہ حادثے کا شکار ۔
رپورٹ : راشد قریشی


10/01/2025

آج کی اہم خبریں

10/01/2025

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئیے جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان ۔

09/01/2025

وزیر اعظم آزادکشمیر کا نوجوانوں کو بلاسود قرض دینے کا اعلان ۔

09/01/2025

🔘 آج کی اہم خبریں

▪️ کونسا کیس ملٹری اور کونسا اے ٹی سی میں جائیگا ؟ یہ تفریق کیسے ہوتی یے ؟ سیریم کورٹ

▪️کسی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں سجزات نہیں دی جائے گی ۔ وزیر داخلہ

▪️حج درخواستں جمع کروانے سے رہ جانے والے پاکستانیوں کے لئیے خوشخبری ۔

▪️وقت آنے پہ آئی ایم ایف کو ہمیشہ کے لئیے خدا حافظ کہیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف

09/01/2025

سرگودھا میں گاڑی پر فائرنگ ، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد قتل ۔

09/01/2025

وادی نیلم کا بارش اور برف باری کے بعد موسم خوشگوار ، مزید بتا رہے ہیں نیلم سے راشد قریشی ۔

09/01/2025

Maryam Nawaz, Chief Minister of Punjab province of Pakistan, reached the University of Sargodha.

Chief Minister Maryam Nawaz distributed the gifted scholarship checks to the students The Punjab Chief Minister sang a song together with the students.

"عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے اور تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی ہے اور کہا ہے کہ اس بار ملاقات نہ ہوئی تو مذاکرا...
09/01/2025

"عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے اور تحریری مطالبات دینے کی اجازت دے دی ہے اور کہا ہے کہ اس بار ملاقات نہ ہوئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے" بیرسٹر گوہر

Address

Abu Dhabi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Neelum TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Neelum TV:

Videos

Share